نیویارک(20 جولائی 2026): فرانس کی فٹبال ٹیم کے اسٹار کھلاڑی کیلیان ایمباپے نے فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈن بوٹ ایوارڈ جیت لیا ہے۔
فرانس کی فٹبال ٹیم کے اسٹار کھلاڑی کیلیان ایمباپے نے نے ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ 10 گول اسکور کیے۔ اس فہرست میں ارجنٹینا کے کپتان لیونل میسی 8 گولز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔
اس شاندار کامیابی کے ساتھ ہی ایمباپے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں جنہوں نے دو مرتبہ گولڈن بوٹ کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ اس سے قبل انہوں نے 2022 کے فیفا ورلڈ کپ میں بھی 8 گول کر کے یہ ایوارڈ اپنے نام کیا تھا۔
دوسری جانب اسپین کے کپتان اور مڈفیلڈر روڈری کو فیفا ورلڈ کپ 2026 کا بہترین کھلاڑی قرار دیتے ہوئے ‘گولڈن بال’ ایوارڈ سے نوازا گیا، جبکہ لیونل میسی دوسرے نمبر پر رہے اور انہوں نے سلور بال حاصل کی۔
ٹورنامنٹ کے دیگر اعزازات میں اسپین کے پال کوبارسی کو ‘ینگ پلیئر آف دی ٹورنامنٹ’ کا ایوارڈ دیا گیا، جبکہ اسپین ہی کے اُنائی سائمن بہترین گول کیپر قرار پائے اور انہوں نے گولڈن گلوو اپنے نام کیا۔

