• Home  
  • پریش راول نے ’ہیرا پھیری 3‘ میں کام نہ کرنے کی وجہ بتا دی
- شوبز

پریش راول نے ’ہیرا پھیری 3‘ میں کام نہ کرنے کی وجہ بتا دی

(16 جولائی 2026): معروف بولی وڈ اداکار پریش راول نے متوقع کامیڈی فلم ’ہیرا پھیری 3‘ میں کام نہ کرنے کی اصل وجہ سے پردہ اٹھا دیا۔ انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق پریش راول کے ’ہیرا پھیری 3‘ سے علیحدگی اختیار کرنے کے بعد فلم کا مستقبل غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہے، جس کی […]

پریش راول نے ’ہیرا پھیری 3‘ میں کام نہ کرنے کی وجہ بتا دی

(16 جولائی 2026): معروف بولی وڈ اداکار پریش راول نے متوقع کامیڈی فلم ’ہیرا پھیری 3‘ میں کام نہ کرنے کی اصل وجہ سے پردہ اٹھا دیا۔

انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق پریش راول کے ’ہیرا پھیری 3‘ سے علیحدگی اختیار کرنے کے بعد فلم کا مستقبل غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہے، جس کی وجہ سے فلم میں تاخیر اور اکشے کمار کی جانب سے قانونی نوٹس بھیجے جانے کی خبریں زیر بحث رہیں۔

پریش راول نے حال ہی میں اس معاملے پر بات کرتے ہوئے واضح کیا کہ ان کا فلم سے علیحدہ ہونے کا فیصلہ اکشے کمار کی وجہ سے نہیں تھا، بلکہ فلم سے وابستہ معاہدے کے مسائل اور کچھ ضروری منظوریاں تھیں۔

انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ایسی بات نہیں تھی کہ میں اکشے کمار کے ساتھ کام کرنے میں خود کو ناخوشگوار محسوس کر رہا ہوں، بلکہ یہ معاہدے کی ایک شرط کا معاملہ تھا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس پروجیکٹ کیلیے حامی بھرنے سے پہلے انہیں پروڈیوسر فیروز اے ناڈیاڈوالا سے منظوری کی ضرورت تھی۔

انہوں نے اکشے کمار کی جانب سے مبینہ طور پر بھیجے گئے قانونی نوٹس کے معاملے پر بھی بات کی۔ پریش راول نے کہا کہ اس صورتحال نے انہیں پریشان کر دیا تھا کیونکہ وہ کسی قانونی معاملے کا حصہ نہیں بننا چاہتے تھے۔

پریش راول نے واضح کیا کہ ان کے اکشے کمار کے ساتھ کبھی کوئی ذاتی اختلافات نہیں رہے، فلم کے گرد گھومتے اس تنازع کے باوجود ان کے پیشہ ورانہ تعلقات پر کوئی اثر نہیں پڑا۔

انٹرویو میں سینئر بولی وڈ اداکار نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ جب بھی یہ پروجیکٹ آگے بڑھے گا، وہ ’ہیرا پھیری 3‘ کا حصہ بننے کیلیے تیار ہیں۔

About Us

Lorem ipsum dol consectetur adipiscing neque any adipiscing the ni consectetur the a any adipiscing.

Email Us: infouemail@gmail.com

Contact: +5-784-8894-678

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.