• Home  
  • پاکستان میں آج سونے کی قیمت کیا رہی؟
- پاکستان

پاکستان میں آج سونے کی قیمت کیا رہی؟

iپاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی کے بعد پھر اضافہ ہوگیا ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونا 400 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 25 ہزار 436 روپے کا ہوگیا ہے۔ اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 343 روپے اضافے سے 3 لاکھ 64 […]

پاکستان میں آج سونے کی قیمت کیا رہی؟

iپاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی کے بعد پھر اضافہ ہوگیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونا 400 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 25 ہزار 436 روپے کا ہوگیا ہے۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 343 روپے اضافے سے 3 لاکھ 64 ہزار 745 روپے ہوگئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان رہا، عالمی مارکیٹ میں 4 ڈالر اضافے سے سونے کی فی اونس قیمت 4030 ڈالر پر جاپہنچی ہے۔

دوسری جانب چاندی 134 روپے کمی سے فی تولہ 6155 روپے کی ہوگئی ہے۔

سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کر دی گئی تھی جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

About Us

Lorem ipsum dol consectetur adipiscing neque any adipiscing the ni consectetur the a any adipiscing.

Email Us: infouemail@gmail.com

Contact: +5-784-8894-678

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.