• Home  
  • ٹرمپ کے نقش والے ’’1‘‘ ڈالر کا سکہ لانے کی تیاریاں
- دنیا

ٹرمپ کے نقش والے ’’1‘‘ ڈالر کا سکہ لانے کی تیاریاں

واشنگٹن (16 جولائی 2026): امریکا کی 250 سالہ تاریخ ایک نیا باب رقم ہونے والا ہے صدر ٹرمپ کی تصویر کے نقش والی کرنسی لانے کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں۔ امریکا کی 250 سالہ تاریخ دوسری بار ایسا موقع جلد آنے والا ہے، جب امریکی شہریوں کے ہاتھوں میں کسی برسرِ اقتدار صدر کی […]

ٹرمپ کے نقش والے ’’1‘‘ ڈالر کا سکہ لانے کی تیاریاں

واشنگٹن (16 جولائی 2026): امریکا کی 250 سالہ تاریخ ایک نیا باب رقم ہونے والا ہے صدر ٹرمپ کی تصویر کے نقش والی کرنسی لانے کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں۔

امریکا کی 250 سالہ تاریخ دوسری بار ایسا موقع جلد آنے والا ہے، جب امریکی شہریوں کے ہاتھوں میں کسی برسرِ اقتدار صدر کی تصویر والی کرنسی ہو گی۔

امریکی میڈیا کے مطابق وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے گزشتہ روز نئے گولڈ کوائن کے ڈیزائن کی رونمائی کرائی۔

سنہری رنگ کے اس سکے کے سامنے والے حصے پر ٹرمپ کے چہرے کے نقشن کے ساتھ یہ جملہ ’’ہمارا خدا پر ایمان‘‘ اور1776-2026 (250 سال) کی تاریخ درج ہے۔

سکے کے عقبی حصے پر امریکا کا قومی نشان عقاب نقش ہے اور اس پر یونائیٹڈ اسٹیٹ آف امریکا اور سکے کی مالیت ایک ڈالر تحریر ہے۔

ترجمان محکمہ خزانہ کے مطابق یہ نئے سکے موسم خزاں میں عوام کو دستیاب ہوں گے۔
واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے اپنی دوسری مدت کے لیے صدارت سنبھالنے کے بعد کئی غیر معمولی اقدامات کیے ہیں، اور اس سے قبل وفاقی عمارتوں، ایک ہوائی اڈے، پْلوں، کچھ پاسپورٹس پر بھی اپنا نام یا تصویر چھپوا چکے ہیں۔

اس سے قبل امریکا کی تاریخ میں پہلی اور آخری بار ایک صدی قبل کسی زندہ صدر کی تصویر کرنسی سکے پر چھاپی گئی تھی

آخری اور واحد بار جب کسی زندہ صدر کو امریکی ٹکسال کے ذریعہ ماری گئی ہارڈ کرنسی پر نمایاں کیا گیا تھا جو ایک صدی قبل 150 سالہ جشن کے موقع پر سامنے آیا تھا۔

اس وقت نصف ڈالر کے سکے کے فرنٹ پر امریکا کے پہلے صدر آنجہانی جارج واشنگٹن کی تصویر کا نقش تھا جب کہ عقب میں اس وقت کے صدر کیلون کولج کی تصویر کا عکس نقش کیا گیا تھا۔

اس وقت، ٹکسال نے 10 لاکھ سکے تیار کیے جن میں سے 860,000 کم مانگ کی وجہ سے واپس منگوا کر انہیں پگھلا دیا گیا تھا۔

About Us

Lorem ipsum dol consectetur adipiscing neque any adipiscing the ni consectetur the a any adipiscing.

Email Us: infouemail@gmail.com

Contact: +5-784-8894-678

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.