• Home  
  • کراچی: بہادر آباد میں رکشہ سوار ملزمان کی ڈکیتی، اسکول ملازم سے فون چھین کر فرار
- Uncategorized

کراچی: بہادر آباد میں رکشہ سوار ملزمان کی ڈکیتی، اسکول ملازم سے فون چھین کر فرار

کراچی کے علاقے بہادر آباد میں رکشہ سوار ملزمان اسکول ملازم سے فون چھین کر فرار ہوگئے۔ ڈکیتی کی واردات بہادر آباد کچھی میمن گراؤنڈ کے قریب پیش آئی جہاں رکشے میں سوار ملزمان نے اسکول کے باہر موجود شخص کو اشارہ کرکے بلایا اور کہا رکشہ خراب ہوگیا۔ ملزمان نے پہلے رکشہ بلانے کو […]

کراچی کے علاقے بہادر آباد میں رکشہ سوار ملزمان اسکول ملازم سے فون چھین کر فرار ہوگئے۔

ڈکیتی کی واردات بہادر آباد کچھی میمن گراؤنڈ کے قریب پیش آئی جہاں رکشے میں سوار ملزمان نے اسکول کے باہر موجود شخص کو اشارہ کرکے بلایا اور کہا رکشہ خراب ہوگیا۔

ملزمان نے پہلے رکشہ بلانے کو کہا پھر کہا اندر بیٹھ کر بیلنس برابر کرنا ہے۔

ملزم کا ساتھی رکشے کے پیچھے اسکول ملازم کے ساتھ بیٹھ گیا، ڈرائیور پھر اچانک سے رکشہ چلایا اور دوسری سڑک پر لے گیا۔

اس کے بعد پیچھے بیٹھے ملزم نے پستول نکال کر صفائی ورکر عدیل سے موبائل فون چھین لیا اور بعدازاں اسے چھوڑ کر باآسانی فرار ہوگئے۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.