الیکٹرک بس واقعہ، خاتون مسافر کے سابقہ رویے سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگیا،خاتون ماضی میں بھی بس عملے اور مسافروں سے بدتمیزی کرتی رہی ،ذرائع کا کہنا کہ خاتون 2ملازمین کی نوکر کھا گئی ہے۔
ذرائع سے معالوم ہوا ہے کہ خاتون کی نامناسب حرکات سے بس میں سوار خواتین ،بچے خوفزدہ ہوتے رہے، خاتون مسافر کا ذہنی توازن ممکنہ طور پر درست نہیں،
ایک سال میں خاتون کی وجہ سے 2ملازمین نوکری سے فارغ ہو چکے ہیں،اپریل میں بھی اسی خاتون کے تنازع پر ایک بس ڈرائیور برطرف ہو چکا،تازہ واقعہ 7 نومبر کو گرین ٹاؤن سے ریلوے سٹیشن جانے والی بس میں پیش آیا،کنڈکٹر کی جانب سے خاتون کو دھکا دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔
ابتدائی انکوائری میں کنڈکٹر کے طرز عمل کو غیر پیشہ ورانہ قرار دیا گیا،کنڈکٹر ملازمت سے برطرف، سرعام معافی کی ویڈیو وزیراعلیٰ نے پوسٹ کردی،فوری انصاف کے نام پر کنڈکٹر کی سرعام تذلیل پر سوالات اٹھنے لگے،بس ملازمین نے یکطرفہ کارروائی ،کنڈکٹر کی برطرفی پر شدید تحفظات ظاہر کردئیے،ملازمت سے برخاستگی کے باوجود معافی کی ویڈیو وائرل کرنا مناسب نہیں،بس ملازمین،ملازمین کا خاتون کے ذہنی صحت کے مسائل پر غیر جانبدارانہ انکوائری کا مطالبہ۔

