لاہور: پاکستان سپر لیگ پی ایس ایل 2027 فرنچائز ’دی پنڈیز‘ کی جانب سے ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ کے نام کا اعلان کردیا گیا ہے۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز ’دی پنڈیز‘ کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا گیا کہ ایک چیمپئن کوچ پنڈی آرہے ہیں، جو پی ایس ایل 12 ٹیم کی کوچنگ کی ذمے داریاں نبھائیں گے۔
جاری کردہ پیغام میں کہا گیا ہے کہ بی بی ایل کے تین بار کے فاتح ایڈم ووگز ’دی پنڈیز‘ کے ہیڈ کوچ کے طور پر ہمارے ساتھ شامل ہو رہے ہیں۔
View this post on Instagram
سوشل میڈیا پر دی پنڈیز کا کہنا ہے کہ جرات مند، پرجوش اور بے خوف ہمارا انداز، کھیل یہی ہوگا، پنڈی میں خوش آمدید، راجا جی!

