• Home  
  • بھارت کی انڈر 19 ویمن کرکٹر نے زندگی کا خاتمہ کرلیا، وجہ سامنے آگئی
- دنیا

بھارت کی انڈر 19 ویمن کرکٹر نے زندگی کا خاتمہ کرلیا، وجہ سامنے آگئی

ممبئی: بھارت کی ریاست تلنگانہ میں بی سی سی آئی انڈر 19 ویمن کرکٹر 17 سالہ نے مبینہ طور پر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ انڈر 19 ویمنز کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی نندنی کی لاش ضلع ویکارآباد میں واقع ان کی نانی کے گھر سے برآمد کی […]

کرکٹ

ممبئی: بھارت کی ریاست تلنگانہ میں بی سی سی آئی انڈر 19 ویمن کرکٹر 17 سالہ نے مبینہ طور پر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ انڈر 19 ویمنز کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی نندنی کی لاش ضلع ویکارآباد میں واقع ان کی نانی کے گھر سے برآمد کی گئی۔

رپورٹس کے مطابق اہلخانہ اور رشتے داروں نے احتجاج کرتے ہوئے 2 نوجوانوں کو اس واقعے کا ذمے دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ انیل اور کرشنا نامی لڑکوں کی جانب سے مبینہ ہراسانی نے نندنی کو خودکشی پر مجبور کیا۔

اہلخانہ نے بتایا کہ انیل گزشتہ چند روز سے محبت کے نام پر نندنی کا پیچھا کر رہا تھا اور اسے ہراساں کر رہا تھا، جبکہ نندنی کے گھر والوں نے کرشنا پر انیل کی مدد کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

پولیس نے انڈر 19 ویمن کرکٹر کے ساتھ مبینہ ہراسانی کے معاملے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے اور اس سلسلے میں نندنی کا موبائل فون فارنزک کے لیے قبضے میں لے لیا ہے۔

پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد نندنی کی لاش اہلخانہ کے حوالے کردی ہے، نندنی کے والد کی جانب سے درج کرائی گئی شکایت پر پولیس نے مشتبہ موت کا مقدمہ بھی درج کرلیا ہے۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.