• Home  
  • روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات میں یورپی ممالک کی شمولیت ضروری ہے: کایا کالاس
- دنیا

روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات میں یورپی ممالک کی شمولیت ضروری ہے: کایا کالاس

آئرلینڈ(14 نومبر 2026): یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کایا کالاس نے کہا ہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات میں یورپی ممالک کی شمولیت ضروری ہے۔ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کایا کالاس نے آئرلینڈ میں ایک فورم کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس اور […]

کایا-کالاس

آئرلینڈ(14 نومبر 2026): یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کایا کالاس نے کہا ہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات میں یورپی ممالک کی شمولیت ضروری ہے۔

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کایا کالاس نے آئرلینڈ میں ایک فورم کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں یورپی ممالک کی شمولیت انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ یورپ کو نہ صرف مذاکرات میں بلکہ تمام اہم فیصلوں میں بھی مؤثر کردار ملنا چاہیے۔

کایا کالاس کا کہنا تھا کہ روس زیادہ سے زیادہ مطالبات منوانے کے لیے دھمکیوں اور الٹی میٹم کا راستہ اختیار کرتا ہے، اور مغرب کی جانب سے دی جانے والی ہر رعایت کے بعد وہ اپنے مطالبات میں مزید اضافہ کر دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ روس ہمیشہ سے یہ چاہتا ہے کہ مذاکرات کے دوران مخالف فریق کمزور دکھائی دے تاکہ وہ اپنی تمام شرائط آسانی سے منوا سکے۔

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ نے مزید کہا کہ یونین کے تمام رکن ممالک نے خارجہ اور سکیورٹی امور میں ان کی نمائندگی کی بھرپور حمایت کی ہے۔ اگرچہ روس انہیں یورپ کا نمائندہ تسلیم کرنے کو تیار نہیں ہے، تاہم یہ فیصلہ کرنا ہرگز روس کے اختیار میں نہیں ہے کہ یورپ کی نمائندگی کون کرے گا۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.