• Home  
  • لاہور میں چکن، مٹن اور بیف عام شہریوں کی پہنچ سے دور
- پاکستان

لاہور میں چکن، مٹن اور بیف عام شہریوں کی پہنچ سے دور

شہر میں چکن، مٹن، بیف اور مچھلی کی قیمتوں میں اضافے نے شہریوں کو پریشان کر دیا، شدید مہنگائی کے باعث گوشت عام آدمی کی پہنچ سے دور جبکہ گھریلو بجٹ بھی بری طرح متاثر ہونے لگا۔ ایک ہفتے کے دوران مرغی کے گوشت کی قیمت میں 25 روپے فی کلو اضافہ ریکارڈ کیا گیا، […]

لاہور میں چکن، مٹن اور بیف عام شہریوں کی پہنچ سے دور

شہر میں چکن، مٹن، بیف اور مچھلی کی قیمتوں میں اضافے نے شہریوں کو پریشان کر دیا، شدید مہنگائی کے باعث گوشت عام آدمی کی پہنچ سے دور جبکہ گھریلو بجٹ بھی بری طرح متاثر ہونے لگا۔

ایک ہفتے کے دوران مرغی کے گوشت کی قیمت میں 25 روپے فی کلو اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد مرغی کے گوشت کا سرکاری نرخ 592 روپے فی کلو تک پہنچ گیا۔ آج چکن کا ریٹ 577 روپے فی کلو بتایا جا رہا ہے جبکہ دکاندار صافی کے نام پر 600 روپے فی کلو تک وصول کر رہے ہیں۔

دوسری جانب مٹن اور بیف کی قیمتوں میں سرکاری نرخوں اور اوپن مارکیٹ کے درمیان نمایاں فرق سامنے آیا ہے۔ بکرے کا گوشت سرکاری نرخ 1600 روپے کے بجائے مارکیٹ میں 3300 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے جبکہ گائے کا گوشت سرکاری نرخ 800 روپے کے مقابلے میں 1400 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ گوشت کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے پہلے ہی مہنگائی کے ستائے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ سرکاری نرخ نامے پر عملدرآمد نہ ہونے کے باعث دکاندار من مانے دام وصول کر رہے ہیں۔

شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری نرخ نامے پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے، ناجائز منافع خوری کے خلاف کارروائی کی جائے اور بنیادی غذائی ضروریات عام آدمی کی پہنچ میں لانے کے لیے قیمتوں میں کمی کے اقدامات کیے جائیں۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.