• Home  
  • انڈر 19 ایشیاء کپ فائنل: پاکستان کی بھارت کے خلاف بیٹنگ جاری
- کھیل

انڈر 19 ایشیاء کپ فائنل: پاکستان کی بھارت کے خلاف بیٹنگ جاری

عمان: پاکستان نے انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میچ میں بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان العمرات میں فائنل کا مقابلہ جاری ہے۔ پاکستان ٹیم میں انڈر 19 ایشیاء کپ فائنل میچ کے لیے فرحان یوسف (کپتان)، عثمان خان، حیام خان، عبد القادر، […]

انڈر 19 ایشیاء کپ فائنل: پاکستان کی بھارت کے خلاف بیٹنگ جاری

عمان: پاکستان نے انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میچ میں بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان العمرات میں فائنل کا مقابلہ جاری ہے۔

پاکستان ٹیم میں انڈر 19 ایشیاء کپ فائنل میچ کے لیے فرحان یوسف (کپتان)، عثمان خان، حیام خان، عبد القادر، احمد حسین، حسنین عباس، حمزہ ظہور، محمد صیام، نقاب شفیق، رضوان اللّٰہ اور علی رضا شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم ایونٹ میں اب تک ناقابلِ شکست ہے، جبکہ بھارت کو گروپ میچ میں پاکستان کے ہاتھوں شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔

گروپ اسٹیج کے دوران پاکستان نے حمزہ یوسف کی شاندار سنچری کی بدولت بھارت کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دے دی تھی۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.