• Home  
  • امریکی فضائی آپریشن میں بڑی افراتفری، تمام پروازیں اچانک گراؤنڈ کر دی گئیں، ساڑھے چار گھنٹے بعد بحالی شروع
- پاکستان

امریکی فضائی آپریشن میں بڑی افراتفری، تمام پروازیں اچانک گراؤنڈ کر دی گئیں، ساڑھے چار گھنٹے بعد بحالی شروع

واشنگٹن: امریکی فضائی آپریشن میں اچانک بڑی افراتفری دیکھنے میں آئی جب تمام پروازیں اچانک گراؤنڈ کر دی گئیں، اور تقریباً ساڑھے چار گھنٹے بعد پروازوں کی بحالی شروع کی گئی۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے امریکا بھر میں تمام پروازیں روک دیں تھیں، ایف اے اے نے مواصلاتی نظام […]

پروازیں

واشنگٹن: امریکی فضائی آپریشن میں اچانک بڑی افراتفری دیکھنے میں آئی جب تمام پروازیں اچانک گراؤنڈ کر دی گئیں، اور تقریباً ساڑھے چار گھنٹے بعد پروازوں کی بحالی شروع کی گئی۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے امریکا بھر میں تمام پروازیں روک دیں تھیں، ایف اے اے نے مواصلاتی نظام میں خرابی پر فضائی تحفظ کے پیشِ نظر امریکا بھر میں فلائٹ آپریشن معطل کرنے کا حکم دیا۔

نائن الیون حملوں کے بعد یہ دوسری مرتبہ امریکا بھر میں فلائٹ آپریشن معطل کیا گیا ہے، امریکا بھر میں تمام پروازیں تاحکم ثانی معطل کر دی گئیں تھیں۔

تاہم، پروازوں کی روانگی پر عائد پابندی 4 گھنٹے 25 منٹ بعد اٹھا لی گئی، اس دوران مواصلاتی خرابی کے باعث 4 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ ہوئیں، جب کہ 10 ہزار سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔

ایف اے اے نے ایک بیان میں کہا کہ عارضی مواصلاتی تعطل کے باعث امریکا بھر میں پروازیں روکی گئیں، وزیر ہوم لینڈ سیکیورٹی مارک وین مولن نے کہا واقعے میں کسی شرپسندانہ حملے کے کوئی شواہد نہیں ملے، فلائٹ آپریشن انتہائی احتیاط کے پیش نظر معطل کیا گیا، سائبر حملے سے متعلق کوئی شواہد نہیں ہیں، تاہم سائبر حملے یا اے آئی خرابی کا امکان مسترد نہیں کر سکتے۔

وزیر ٹرانسپورٹیشن شان ڈفی نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ فضائی آپریشنز میں تعطل کی وجہ پرانا ہارڈویئر ہے، یہ ایمرجنسی کی صورت حال ہے، کانگریس کو فوری فنڈنگ دینی چاہیے، انھوں نے کہا ہم اب تک 1980 کا ایئر ٹریفک کنٹرول سسٹم استعمال کر رہے ہیں، نئے نظام کے لیے مسلسل مطالبہ کر رہے ہیں۔

شان ڈفی کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ نے کئی بار کانگریس کو جدید نظام کے لیے فنڈنگ کا کہا ہے، نئے ایئر ٹریفک کنٹرول سسٹم کے لیے کانگریس سے 50 ارب ڈالر کی فنڈنگ چاہیے۔

ہوم لینڈ سیکیورٹی چیف کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بھی موجودہ صورت حال سے آگاہ کیا گیا۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.