• Home  
  • مریم نواز نے خاتون کو دھکا دینے والے بس کنڈیکٹر کی معافی کی ویڈیو شیئر کر دی
- پاکستان

مریم نواز نے خاتون کو دھکا دینے والے بس کنڈیکٹر کی معافی کی ویڈیو شیئر کر دی

لاہور: لاہور میں بس کنڈیکٹر کی جانب سے خاتون کو دھکے دینے کے واقعے پر کنڈیکٹر علی رضوان نے معافی مانگ لی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کنڈیکٹر کی معافی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کر دی، ویڈیو بیان میں کنڈیکٹر علی کا کہنا تھا کہ خاتون کے ساتھ جو سلوک اس نے […]

مریم نواز

لاہور: لاہور میں بس کنڈیکٹر کی جانب سے خاتون کو دھکے دینے کے واقعے پر کنڈیکٹر علی رضوان نے معافی مانگ لی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کنڈیکٹر کی معافی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کر دی، ویڈیو بیان میں کنڈیکٹر علی کا کہنا تھا کہ خاتون کے ساتھ جو سلوک اس نے کیا وہ انتہائی غلط تھا۔

علی رضوان نے کہا میں اپنے سلوک پر شرمندہ ہوں اور پوری قوم سے معافی مانگتا ہوں، اور توبہ کرتا ہوں آئندہ کبھی کسی کے ساتھ ایسا رویہ نہیں رکھوں گا۔

 

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.