• Home  
  • پہلے ٹیسٹ میں ٹیم کی کارکردگی: مائیک ہیسن کا اہم بیان سامنے آگیا
- کھیل

پہلے ٹیسٹ میں ٹیم کی کارکردگی: مائیک ہیسن کا اہم بیان سامنے آگیا

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی ٹیم کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ مائیک ہیسن نے راولپنڈی میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ پہلے ٹیسٹ میں ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن ہوں، پاکستان نے خراب روشنی میں بھی اچھی بیٹنگ کی۔ […]

مائیک ہیسن

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی ٹیم کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

مائیک ہیسن نے راولپنڈی میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ پہلے ٹیسٹ میں ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن ہوں، پاکستان نے خراب روشنی میں بھی اچھی بیٹنگ کی۔

اُن کا کہنا تھا کہ ڈیبیو کرنے والے کھلاڑیوں نے عمدہ کارکردگی دکھائی، ثاقب خان نے ڈیبیو پر جس طرح پرفارم کیا، اس سے بہتر کی توقع نہیں کی جاسکتی۔

غازی غوری نے وکٹ کے پیچھے اچھے کیچز پکڑے، ٹیسٹ کرکٹ کنڈیشنز پر مبنی ہوتی ہے، بابر اعظم کا رواں سال ٹیسٹ میں اوسط 50 سے زائد ہے، جو سب سے زیادہ ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ موسم کو دیکھتے ہوئے پنک بال مستقبل میں ایک آپشن ہونا چاہیے، سیریز کے درمیان پنک بال متعارف نہیں کرائی جاسکتی۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.