• Home  
  • سوشل میڈیا پر جعلی پیرنی کے ذریعے مالی فراڈ، خاتون کے 25 لاکھ روپے ریکور
- ٹیکنالوجی

سوشل میڈیا پر جعلی پیرنی کے ذریعے مالی فراڈ، خاتون کے 25 لاکھ روپے ریکور

این سی سی آئی اے کراچی زون نے کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر جعلی پیرنی کے ذریعے مالی فراڈ کا شکار متاثرہ خاتون کے 25 لاکھ روپے ریکور کر لیے۔ آن لائن فراڈ کا شکار خاتون کی شکایت پر 25 لاکھ روپے کی ریکوری کی گئی۔ ترجمان این سی سی آئی اے کے مطابق […]

سوشل میڈیا پر جعلی پیرنی کے ذریعے مالی فراڈ، خاتون کے 25 لاکھ روپے ریکور

این سی سی آئی اے کراچی زون نے کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر جعلی پیرنی کے ذریعے مالی فراڈ کا شکار متاثرہ خاتون کے 25 لاکھ روپے ریکور کر لیے۔

آن لائن فراڈ کا شکار خاتون کی شکایت پر 25 لاکھ روپے کی ریکوری کی گئی۔

ترجمان این سی سی آئی اے کے مطابق خاتون سوشل میڈیا پر ایک پیج کے ذریعے فراڈ کا شکار ہوئیں، جعلی پیرنی پیسوں کے عوض وظائف بتانے اور موکلات فراہم کرنے کا جھانسہ دے کر فراڈ کرتی تھی۔

ترجمان نے کہا کہ متاثرہ خاتون کو بتایا گیا وظائف پڑھنے سے ان کی زندگی کے معاملات آسان ہو جائیں گے، خاتون نے نومبر 2025 میں مختلف اکاؤنٹس میں 25لاکھ روپے منتقل کیے جس کی ریکوری کروائی گئی۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.