اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کا کرپٹ عناصر کے خلاف میگا آپریشن جاری ،کرپشن کے خاتمے کی خصوصی مہم میں 723 افراد کو گرفتارکیا گیا، اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے 408 سرکاری ملازمین کو رشوت لیتے رنگ ہاتھوں گرفتار کیاگیا۔
حاصل کردہ اعدادوشمار کے مطابق اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ بعد از انکوائری 315 افراد کو کرپشن کا الزام ثابت ہونے پر گرفتار کیا گیا، اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ لاہور ریجن اے نے 28 ،ریجن بی نے33 افراد کو گرفتار کیا، گوجرانوالہ سے 56،فیصل آباد سے 34 ، راولپنڈی سے 45 افراد ٹریپ ریڈ میں گرفتارکیاگیا،سرگودھا سے31 ،ساہیوال سے 27 ،ملتان سے 76سرکاری ملازمین کوگرفتارکیا گیا،بہاولپور سے 34 اور ڈی جی خان سے 44 افراد کو رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتارکیا گیا،جرم ثابت ہونے پر بعد از انکوائری لاہور ریجن اے سے 15، بی سے 21افراد گرفتار۔
گوجرانوالہ سے 48،فیصل آباد سے 56 ، راولپنڈی سے 3سرکاری ملازمین کوگرفتار کیا،سرگودھاسے 14 ،ساہیوال سے 26 ،ملتان سے 56 افراد کو گرفتار کیا گیابہاولپور سے 57اور ڈی جی خان سے 18 افراد کو کرپشن کے الزام میں گرفتار کیاگیا۔

