• Home  
  • نئے صوبوں کیلئے ریفرنڈم کرانے کی تیاریوں میں تیزی
- پاکستان

نئے صوبوں کیلئے ریفرنڈم کرانے کی تیاریوں میں تیزی

نئے صوبوں کے قیام سے متعلق ریفرنڈم کے انعقاد کے لیے تیاریوں اور ہوم ورک میں تیزی لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پارلیمانی ذرائع کے مطابق آئین کے آرٹیکل 48 کی شق 6 کے تحت ریفرنڈم کرایا جا سکتا ہے، جس کے ذریعے قومی اہمیت کے اس معاملے پر عوامی رائے حاصل کی جائے گی۔ […]

نئے صوبوں کیلئے ریفرنڈم کرانے کی تیاریوں میں تیزی

نئے صوبوں کے قیام سے متعلق ریفرنڈم کے انعقاد کے لیے تیاریوں اور ہوم ورک میں تیزی لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پارلیمانی ذرائع کے مطابق آئین کے آرٹیکل 48 کی شق 6 کے تحت ریفرنڈم کرایا جا سکتا ہے، جس کے ذریعے قومی اہمیت کے اس معاملے پر عوامی رائے حاصل کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی اور سینیٹ کے آئندہ اجلاسوں میں قرارداد پیش کرکے ریفرنڈم کی اجازت حاصل کی جا سکتی ہے۔سندھ میں نئے صوبوں کی مخالفت اور پارلیمنٹ میں آئینی ترمیم کے لیے مطلوبہ حمایت نہ ملنے کے بعد یہ تجویز سامنے آئی ہے۔ پی ٹی آئی نے بھی تحال مجوزہ آئینی ترمیم کی حمایت کا واضح عندیہ نہیں دیا، جس کے باعث حکومت عوامی رائے جاننے کے لیے ریفرنڈم کے راستے پر غور کر رہی ہے۔

وزارت قانون، پارلیمانی امور اور اٹارنی جنرل آفس اس پورے عمل کے آئینی اور قانونی پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ریفرنڈم کی آئینی حیثیت کے تعین کے لیے عدالت سے بھی رجوع کیا جا سکتا ہے تاکہ مارچ 2027 کے پہلے ہفتے میں متوقع سینیٹ انتخابات سے قبل اس معاملے کو آگے بڑھایا جا سکے۔ 

 ذرائع کے مطابق ملک میں 10 سے 12 نئے صوبے بنانے کی تجویز زیر غور ہے، جس کے تحت پنجاب کو 4 جبکہ سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کو 2، 2 حصوں میں تقسیم کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ بلوچستان اسمبلی میں بھی نئے صوبوں کے قیام سے متعلق قرارداد منظور کیے جانے کا قوی امکان ہے۔ حکومت اس اہم معاملے پر تمام اسٹیک ہولڈرز اور سیاسی جماعتوں کے ساتھ مسلسل مشاورت جاری رکھے ہوئے ہے۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.