• Home  
  • اینویڈیا کے سی ای او کے مبینہ افیئر پر میمز کا طوفان آگیا
- Uncategorized

اینویڈیا کے سی ای او کے مبینہ افیئر پر میمز کا طوفان آگیا

واشنگٹن(11 نومبر 2026): دنیا کی معروف ترین آرٹیفیشل انٹیلی جنس چپ ساز کمپنی ‘ اینویڈیا’  کے ارب پتی سی ای او اور شریک بانی جنسن ہوانگ کے مبینہ ذاتی تعلقات اور تنازع کی خبریں سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان آگیا۔ رپورٹس کے مطابق جنسن ہوانگ نے سنگاپور پر مبنی کمپنی […]

واشنگٹن(11 نومبر 2026): دنیا کی معروف ترین آرٹیفیشل انٹیلی جنس چپ ساز کمپنی ‘ اینویڈیا’  کے ارب پتی سی ای او اور شریک بانی جنسن ہوانگ کے مبینہ ذاتی تعلقات اور تنازع کی خبریں سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان آگیا۔

رپورٹس کے مطابق جنسن ہوانگ نے سنگاپور پر مبنی کمپنی ‘میگا اسپیڈ’ کی سابق ایگزیکٹو ایلس ہوانگ کے ساتھ اپنے مبینہ تعلقات کا اعتراف کیا ہے۔ امریکی انٹیلی جنس حکام کا ماننا ہے کہ ایلس ہوانگ چین کی انٹیلی جنس ایجنسی کے لیے کام کر رہی تھیں۔ تاہم جنسن ہوانگ اور ایلس ہوانگ کے درمیان کوئی خاندانی رشتہ نہیں ہے۔

اینویڈیا کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اتوار کے روز کمپنی کے چیف ایگزیکٹو جنسن ہوانگ کے خلاف باضابطہ تحقیقات شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

 

 ایلس ہوانگ کو مئی 2025 کے دوران تائی پے میں منعقدہ ‘کمپیوٹیکس’ ٹیک نمائش کے موقع پر ایک چینی ریسٹورنٹ میں جنسن ہوانگ کے ساتھ دیکھا گیا تھا، جہاں پریس لائیو اسٹریم کی فوٹیج میں دونوں کو ساتھ وقت گزارتے ریکارڈ کیا گیا۔

 رپورٹس کے مطابق اینویڈیا سربراہ کی مبینہ جاسوسی کے الزامات کی زد میں آنے والی خاتون ہانگ کانگ کے پاسپورٹ پر تائیوان میں داخل ہوئی تھیں۔

خبروں کے منظر عام پر آتے ہی سوشل میڈیا صارفین نے اس تنازع کو مزاح کا رنگ دے دیا۔ انٹرنیٹ پر فلمی پیروڈی، تصویری ایڈیٹس اور مزاحیہ میمز کی بھرمار دیکھنے کو مل رہی ہے، جس میں اینویڈیا کے سربراہ اور چینی انٹیلی جنس سے جڑے الزامات کا مضحکہ اڑایا جا رہا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by News18.com (@cnnnews18)

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.