پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ لاہورسے راولپنڈی منتقل کردیاگیا۔
پی سی بی کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کےدرمیان دوسرا ٹیسٹ 17 سے 21 نومبر تک اب راولپنڈی میں کھیلاجائےگا۔
پی سی بی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دوسرے ٹیسٹ کے شیڈول میں تبدیلی نہیں کی گئی، صرف وینیو تبدیل ہوا ہے۔
واضح رہے کہ لاہور میں بڑھتی ہوئی اسموگ کےباعث میچ کا وینیو تبدیل کیاگیا ہے۔

