حکومت نے ملک بھر کی تمام بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) میں سمارٹ میٹرز نصب کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے ایک اعلامیے کے مطابق وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور و اسٹیبلشمنٹ ڈویژن احد چیمہ کی زیر صدارت بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں ڈسکوز کے ترقیاتی پروگراموں کا جائزہ لیا گیا اور تمام تقسیم کار کمپنیوں کے ٹرانسفارمرز پر سمارٹ میٹرز کی تنصیب کے لیے فنڈز کے انتظام سے متعلق اقتصادی امور ڈویژن کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا،اجلاس میں بتایا گیا کہ حکومت نے ملک بھر کی تمام بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) میں کثیرالجہتی مالیاتی اداروں سے اربوں ڈالر کے قرضوں کی مدد سے سمارٹ میٹرز نصب کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
اس منصوبے کے لیے حکومت عالمی بینک (ورلڈ بینک) اور ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے ساتھ مذاکرات کرے گی۔

