پاکستان نے ریاض میں سعودی آرامکو کی انتظامی عمارت پر حوثیوں کی جانب سے حملے کی کوشش کی شدید مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
خواتین سےزیادتی اور جنسی حملوں کاکیس: اداکار رسل برانڈ کو ساڑھے 10 سال قید کی سزا
ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر خان نے کہا کہ خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا شہری تنصیبات کو نشانہ بنانا انسانی جانوں اور علاقائی سلامتی کو نظر انداز کرنے کے مترادف ہے۔
ترجمان نے حوثیوں سے مطالبہ کیا کہ وہ سعودی عرب کے خلاف تمام حملے فوری اور غیر مشروط طور پر بند کریں اُنہوں نے اس بلاجواز جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے سعودی حکام کے فوری ردعمل کو سراہا۔
پاکستان نے سعودی عرب کی قیادت اور عوام کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اس کی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سعودی عرب کی سلامتی پاکستان کے لیے انتہائی اہمیت رکھتی ہے اور سعودی عوام کی حفاظت، سلامتی اور فلاح و بہبود کے لیے پاکستان کا عزم غیر متزلزل ہے۔

