سولہ سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کی درخواست 12 نومبر کوسماعت کیلئےمقرر کرلی گئی،لاہور ہائیکورٹ نے اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو 27 اے کا نوٹس جاری کر رکھاہے۔
سرکاری و غیر سرکاری اداروں سمیت شہری والدین کی بچوں کے سوشل میڈیا استعمال سے متعلق شکایات کا سلسلہ جاری ہے، والدین بچوں کی نظر کی کزوری سے لیکر جسمانی صحت کے حوالے سے آئے روز طبی ماہرین سے مشورہ لیتے رہتے ہیں، علاوہ ازین بچوں کے سوشل میڈیا کے استعمال سے مسائل بھی سامنے آرہے ہیں، سوشل میڈیا گیمز، کے علاوہ غیر مناسب ویڈیوز بنانے کا بھی سلسلہ جاری ہے، جس سے والدین اور ادارے پرشانی میں مبتلا ہیں،
طویل عرصہ سے شہری والدین کے طرف سے یہ مانگ کی جارہی تھی کہ بچوں کے سوشل میڈیا استعمال کیلئے قوائد ضوابط طے کئے جائیں،جس پر لاہور ہائی کورٹ نے سماعت 12نومبر کو مقرر کرلی ہے، جبکہ عدالت نے اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو معاونت کے لیے طلب کر رکھا ہے،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم سائلہ علائیہ سلیم کی درخواست پر سماعت کریں گی۔

