• Home  
  • خصوصی ٹیم کا بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ
- پاکستان

خصوصی ٹیم کا بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ

راولپنڈی: پمز اسپتال  کے ڈاکٹر پر مشتمل خصوصی طبی ٹیم کی اڈیالہ جیل آمد ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق میڈیکل ٹیم نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ  کیا ہے۔ طبی ٹیم نےبانی پی ٹی آئی  کابلڈپریشر، ٹمپریچر اور نبض  چیک کی۔ پمز اسپتال کے ڈاکٹر عارف […]

خصوصی ٹیم کا بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ

راولپنڈی: پمز اسپتال  کے ڈاکٹر پر مشتمل خصوصی طبی ٹیم کی اڈیالہ جیل آمد ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق میڈیکل ٹیم نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ  کیا ہے۔ طبی ٹیم نےبانی پی ٹی آئی  کابلڈپریشر، ٹمپریچر اور نبض  چیک کی۔

پمز اسپتال کے ڈاکٹر عارف نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ کیا اور اس وقت ڈاکٹر عارف  کو جیل اسپتال کے طبی عملہ کی معاونت حاصل تھی۔

ڈاکٹر عارف کی سربراہی میں میڈیکل ٹیم شام کو اڈیالہ جیل پہنچی  تھی جنہوں نے بانی پی ٹی آئی سے صحت سے متعلق مختلف سوالات کئے۔

طبی ٹیم نے بانی اور بشریٰ بی بی کی ادویہ کا جائزہ  لیا اور مختلف ہدایات دیں۔ میڈیکل ٹیم تقریباً 2 گھنٹے تک اڈیالہ جیل کےاندر موجود رہی اور پھر روانہ ہو گئی۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.