• Home  
  • علامہ اقبال کا 149 واں یوم ولادت، مزارِ اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پرُوقار تقریب
- پاکستان

علامہ اقبال کا 149 واں یوم ولادت، مزارِ اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پرُوقار تقریب

لاہور : شاعرِ مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کے 149ویں یومِ ولادت کے موقع مزارِ اقبال پر تبدیلیِ گارڈز کی پروقار تقریب میں پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔ تفصیلات کے مطابق مفکرِ پاکستان، شاعرِ مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کے 149ویں یومِ ولادت کے موقع پر […]

علامہ اقبال کا 149 واں یوم ولادت، مزارِ اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پرُوقار تقریب

لاہور : شاعرِ مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کے 149ویں یومِ ولادت کے موقع مزارِ اقبال پر تبدیلیِ گارڈز کی پروقار تقریب میں پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔

تفصیلات کے مطابق مفکرِ پاکستان، شاعرِ مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کے 149ویں یومِ ولادت کے موقع پر مزارِ اقبال پر تبدیلیِ گارڈز کی ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی پاکستان نیوی کے اسٹیشن کمانڈر لاہور کموڈور مصباح الامین تھے۔

تقریب کے آغاز میں مہمانِ خصوصی نے مزارِ اقبال پر گارڈز میں شامل پاکستان رینجرز (پنجاب) اور پاک بحریہ کے دستوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔

اس موقع پر پاکستان رینجرز پنجاب کا دستہ اپنی اعزازی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہو گیا، جس کے بعد پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے مزارِ اقبال پر اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔

گارڈز کی تبدیلی کے فوراً بعد پاک بحریہ کے افسران اور اہلکاروں نے مزارِ اقبال پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔

مہمانِ خصوصی کموڈور مصباح الامین نے چیف آف دی نیول اسٹاش ایڈمرل نوید اشرف کی جانب سے مزارِ اقبال پر پھولوں کی چادر رکھی، فاتحہ خوانی کی اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کیے۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.