• Home  
  • راولپنڈی ٹیسٹ: سری لنکا کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
- کھیل

راولپنڈی ٹیسٹ: سری لنکا کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

راولپنڈی: پاکستان اورسری لنکا کی ٹیمیں پہلے ٹیسٹ میں مدمقابل ہیں ، سری لنکا کی ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دے دی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ میں سری لنکن کپتان کوشل مینڈس نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ٹاس کے […]

راولپنڈی ٹیسٹ: سری لنکا کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

راولپنڈی: پاکستان اورسری لنکا کی ٹیمیں پہلے ٹیسٹ میں مدمقابل ہیں ، سری لنکا کی ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ میں سری لنکن کپتان کوشل مینڈس نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ٹاس کے موقع پر بات کرتے ہوئے سری لنکا کے کپتان کوشل مینڈس نے کہا وکٹ فاسٹ بولرز کے لیے سازگار دکھائی دے رہی ہے، اس لیے پہلا سیشن ان کی ٹیم کے لیے انتہائی اہم ہوگا۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ بطور کپتان ٹیم کے لیے بہترین کارکردگی دکھا سکتے ہیں۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ پچ شروع میں فاسٹ بولرز کو مدد فراہم کرے گی، لیکن ہماری کوشش ہوگی کہ پہلے سیشن میں اچھی بیٹنگ کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹیم میں نوجوان کھلاڑی شامل ہیں اور ان کے پاس خود کو منوانے کا یہ ایک زبردست موقع ہے۔

اس میچ کی خاص بات پاکستان کے چار نوجوان کھلاڑیوں کا ایک ساتھ ٹیسٹ ڈیبیو ہے، جن میں محمد طحہٰ، طیب عارف، ثاقب خان اور عرفات منہاس شامل ہیں۔

طیب عارف کو کپتان بابر اعظم نے سلیکشن کی مبارکباد دی جبکہ ثاقب خان اور محمد طحہ کو ہیڈ کوچ نے ٹیم میں ویلکم کیا۔

طیب عارف نے کہا والد کو ڈیبیو کا بتایا تو وہ آبدیدہ ہوگئے جبکہ ثاقب خان کا کہنا تھا کہ ڈومیسٹک میں کافی محنت کی جس کےباعث یہاں پہنچا ہوں۔

اسی طرح طحہ نے کہا کہ بچپن سے اس دن کا خواب دیکھا تھا۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.