• Home  
  • نیٹ فلکس سیریز نے نئے ریکارڈ قائم کردیے، ویڈیو
- Uncategorized

نیٹ فلکس سیریز نے نئے ریکارڈ قائم کردیے، ویڈیو

نیٹ فلکس کی مقبول سیاسی ڈرامہ سیریز ’دی ڈپلومیٹ‘ نے اپنے چوتھے سیزن کے ساتھ اسٹریمنگ کی دنیا میں  غیر معمولی کامیابی حاصل کرلی ہے۔ سیریز کو صرف ایک ہفتے کے دوران ایک ارب 19 کروڑ منٹ تک دیکھا گیا، جس کے بعد یہ اس ہفتے کی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی اوریجنل اسٹریمنگ […]

نیٹ فلکس کی مقبول سیاسی ڈرامہ سیریز ’دی ڈپلومیٹ‘ نے اپنے چوتھے سیزن کے ساتھ اسٹریمنگ کی دنیا میں  غیر معمولی کامیابی حاصل کرلی ہے۔

سیریز کو صرف ایک ہفتے کے دوران ایک ارب 19 کروڑ منٹ تک دیکھا گیا، جس کے بعد یہ اس ہفتے کی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی اوریجنل اسٹریمنگ سیریز بن گئی۔

ہالی ووڈ رپورٹ کے مطابق نیلسن کے جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ 19 سے 25 اکتوبر کے دوران ’دی ڈپلومیٹ‘ کے ناظرین کا مجموعی واچ ٹائم ایک ارب 19 کروڑ منٹ ریکارڈ کیا گیا۔ اس کامیابی کی خاص بات یہ ہے کہ سیریز کی مقبولیت اس کے ابتدائی ہفتے کے بعد کم ہونے کے بجائے مزید بڑھ گئی۔

سیریز کے چوتھے سیزن کی تمام 8 اقساط 15 اکتوبر کو نیٹ فلکس پر ریلیز کی گئی تھیں، کیری رسل کی مرکزی اداکاری پر مشتمل اس سیریز کو ناقدین کی جانب سے بھی بھرپور پذیرائی ملی ہے۔ اس کے چوتھے سیزن نے گزشتہ تینوں سیزنز کے مقابلے میں بہترین ریویو حاصل کیے اور ویب سائٹ روٹن ٹماٹوز پر اسے 100 فیصد اسکور دیا گیا۔

اگرچہ مجموعی اسٹریمنگ رینکنگ میں یہ سیریز سرفہرست نہیں رہی، تاہم اس نے کئی معروف ٹی وی شوز کو ناظرین کی توجہ حاصل کرنے کے معاملے میں پیچھے چھوڑ دیا۔

نیٹ فلکس نے بھی سیریز کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور کامیابی پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے 29 اکتوبر کو اس کے پانچویں سیزن کی تیاری کی تصدیق کردی تھی۔

’دی ڈپلومیٹ‘ کی کامیابی میں ایک اور اہم اضافہ رواں سال اس کا پہلا ایمی ایوارڈ جیتنا بھی ہے، جس سے نہ صرف سیریز کی مقبولیت میں اضافہ ہوا بلکہ ٹی وی انڈسٹری میں اس کی کامیابی کو بھی مزید تقویت ملی۔

نیٹ فلیکس فلم ’بیسٹ آف دی بیسٹ‘ کو کابل سے متعلق متنازع مذاق مہنگا پڑ گیا

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.