• Home  
  • نیپرا نے بجلی 2 روپے 37 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کر دی، نوٹیفکیشن جاری
- پاکستان

نیپرا نے بجلی 2 روپے 37 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کر دی، نوٹیفکیشن جاری

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ستمبر 2026 کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ملک بھر، بشمول کراچی، کے صارفین کے لیے بجلی 2 روپے 37 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت تمام متعلقہ صارفین پر ہوگا، […]

بجلی

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ستمبر 2026 کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ملک بھر، بشمول کراچی، کے صارفین کے لیے بجلی 2 روپے 37 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت تمام متعلقہ صارفین پر ہوگا، جبکہ اس اضافے کی وصولی نومبر 2026 کے بجلی کے بلوں میں کی جائے گی۔

یاد رہے کہ سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے ستمبر کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے لیے 2 روپے 56 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی، تاہم نیپرا نے سماعت کے بعد 2 روپے 37 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی۔

اس سے قبل اگست 2026 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 1 روپے 11 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی تھی، جس کا اطلاق اکتوبر کے بلوں میں کیا گیا تھا۔

دوسری جانب صارفین پہلے ہی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 52 پیسے فی یونٹ اضافی بوجھ برداشت کر رہے ہیں، جس کے باعث بجلی کے بلوں میں مزید اضافہ ہوگا۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.