• Home  
  • روڈز دھلائی  کیلئے پاکستان کا پہلا فل الیکٹرک سوئیپر ٹرک متعارف ،مریم نواز نے افتتاح کر دیا
- پاکستان

روڈز دھلائی  کیلئے پاکستان کا پہلا فل الیکٹرک سوئیپر ٹرک متعارف ،مریم نواز نے افتتاح کر دیا

پنجاب میں سڑکوں کی دھلائی اور صفائی کے لیے پاکستان کا پہلا فل الیکٹرک سوئیپر ٹرک متعارف کرا دیا گیا، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے منصوبے کا افتتاح کر دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے فل الیکٹرک سوئیپر ٹرک کا معائنہ کیا اور انہیں پہلے فل الیکٹرک سوئیپر منصوبے کے حوالے سے بریفنگ دی […]

روڈز دھلائی  کیلئے پاکستان کا پہلا فل الیکٹرک سوئیپر ٹرک متعارف ،مریم نواز نے افتتاح کر دیا

پنجاب میں سڑکوں کی دھلائی اور صفائی کے لیے پاکستان کا پہلا فل الیکٹرک سوئیپر ٹرک متعارف کرا دیا گیا، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے منصوبے کا افتتاح کر دیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے فل الیکٹرک سوئیپر ٹرک کا معائنہ کیا اور انہیں پہلے فل الیکٹرک سوئیپر منصوبے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ لاہور رنگ روڈ پر الیکٹرک مکینیکل سوئیپر ٹرک کے ذریعے سڑکوں کی صفائی اور دھلائی کی جائے گی۔ جدید فل الیکٹرک سوئیپر برومر پہلی مرتبہ سڑک پر موجود پانی کو بھی جذب کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

حکام کے مطابق فل الیکٹرک سوئیپر ایک مرتبہ چارج ہونے کے بعد 70 کلومیٹر تک کام کر سکے گا۔ زیرو کاربن اخراج کے باعث یہ ٹرک ماحولیاتی آلودگی میں کمی لانے میں مددگار ثابت ہوگا جبکہ سڑکوں پر گردوغبار اور شور میں بھی کمی آئے گی۔

جدید الیکٹرک سوئیپر کے استعمال سے ایندھن اور مرمت کے بھاری اخراجات بھی ختم ہوں گے، جس سے صفائی کے نظام کو ماحول دوست اور کم خرچ بنانے میں مدد ملے گی۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.