ممبئی(4 نومبر 2026): بالی ووڈ کی مشہور گلوکارہ کنیکا کپور نے اپنے شوہر گوتم ہتھیرا رمانی سے چار سالہ شادی کے بعد علیحدگی کا اعلان کر دیا ہے۔
بالی ووڈ کی معروف گلوکارہ نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے اپنے بیان میں کہا کہ دونوں نے یہ فیصلہ گہری سوچ بچار کے بعد کیا ہے اور ساتھ گزارے گئے وقت پر شکرگزار ہیں۔
انہوں نے گوتم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور دوستوں اور اہل خانہ سے درخواست کی ہے کہ اس مشکل وقت میں ان کی پرائیویسی کا احترام کیا جائے۔
کنیکا اور گوتم کی شادی 20 مئی 2022 کو لندن میں ایک نجی تقریب میں ہوئی تھی۔ دونوں شادی سے پہلے کئی سالوں سے ایک دوسرے کو جانتے تھے اور مبینہ طور پر تقریباً 15 سال تک تعلق میں رہے تھے۔

گلوکارہ نے پہلے انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے گوتم کو دو بار پروپوز کیا تھا، پہلی بار 2014 میں اور دوسری بار 2020 میں۔
یہ کنیکا کی دوسری شادی تھی۔ ان کی پہلی شادی 1998 میں 18 سال کی عمر میں تاجر راج چندوک سے ہوئی تھی، جن سے ان کے تین بچے ہیں۔
View this post on Instagram
کنیکا نے 2014 میں فلم راگنی ایم ایم ایس 2 کے گانے بیبی ڈول سے شہرت حاصل کی تھی۔ اس کے بعد انہوں نے کئی ہٹ بالی ووڈ گانے دیے، جس میں دیسی لک اور اڑتا پنجاب کا ڈا ڈا ڈسے شامل ہیں۔
