• Home  
  • سیاسی طور پر بھڑکانے کے باوجود طلبہ نے علم کا راستہ نہیں چھوڑا:وزیراعلیٰ پنجاب
- پاکستان

سیاسی طور پر بھڑکانے کے باوجود طلبہ نے علم کا راستہ نہیں چھوڑا:وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ نوجوان ہمارا مستقبل اور قوم کا سرمایہ ہیں،سیاسی طور پر بھڑکانے کے باوجود طلبہ نے علم کا راستہ نہیں چھوڑا، ہم نے سفارش کلچر ختم کرکے میرٹ کو فروغ دیا، اٹک کے ہونہار طلبہ پر فخر ہے۔ مریم نواز شریف نے اٹک میں ہونہار اسکالرشپ اور لیپ […]

سیاسی طور پر بھڑکانے کے باوجود طلبہ نے علم کا راستہ نہیں چھوڑا:وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ نوجوان ہمارا مستقبل اور قوم کا سرمایہ ہیں،سیاسی طور پر بھڑکانے کے باوجود طلبہ نے علم کا راستہ نہیں چھوڑا، ہم نے سفارش کلچر ختم کرکے میرٹ کو فروغ دیا، اٹک کے ہونہار طلبہ پر فخر ہے۔

مریم نواز شریف نے اٹک میں ہونہار اسکالرشپ اور لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیٹیوں کو آگے بڑھتا دیکھ کر خوشی ہوتی ہے، گرین بسوں پر طلبہ مفت سفر کرتے ہیں،حکومت کا پیسہ طلبہ کی تعلیم پر خرچ ہونا ہی بہترین سرمایہ کاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم صرف ڈگری نہیں بلکہ ہنر اور روزگار بھی دے رہے ہیں،لیپ ٹاپ سے فری لانسنگ اور جدید تحقیق میں مدد ملے گی۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب کی خواتین کے لیے محفوظ صوبہ بنایا جا رہا ہے، پنجاب کے طلبہ دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں میں جانے کے قابل ہیں۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.