• Home  
  • عمان میں مقیم تارکین وطن کے لیے بڑا اعلان
- دنیا

عمان میں مقیم تارکین وطن کے لیے بڑا اعلان

مسقط: عمان میں حکام نے تارکین وطن (غیر ملکی) ملازمین کے لیے موجودہ سروس کے اختتام پر ملنے والی گریجویٹی کے نظام کو ختم کرکے ایک نئے پروویڈنٹ فنڈ اسکیم کے نفاذ کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ نئی اسکیم باضابطہ طور پر 19 جولائی 2027 سے نافذ العمل ہوگی۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے […]

عمان میں مقیم تارکین وطن کے لیے بڑا اعلان

مسقط: عمان میں حکام نے تارکین وطن (غیر ملکی) ملازمین کے لیے موجودہ سروس کے اختتام پر ملنے والی گریجویٹی کے نظام کو ختم کرکے ایک نئے پروویڈنٹ فنڈ اسکیم کے نفاذ کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ نئی اسکیم باضابطہ طور پر 19 جولائی 2027 سے نافذ العمل ہوگی۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق تمام کمپنیوں اور اداروں کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ ہر غیر ملکی ملازم کی بنیادی تنخواہ کا 9 فیصد ماہانہ بنیادوں پر اس فنڈ میں جمع کروائیں گے۔

اسکیم کے نفاذ کی تاریخ سے، یہ پروویڈنٹ فنڈ اس عرصے کی گریجویٹی کی جگہ لے لے گا جس پر یہ اسکیم لاگو ہوگی۔ ملازمین کی بچت اور اس پر ملنے والا منافع سوشل پروٹیکشن لائ کے قواعد و ضوابط کے مطابق ادا کیا جائے گا۔

نئے قوانین کے نفاذ سے پہلے کی مدت کی گریجویٹی کی ادائیگی کے لیے آجرین کو تین آپشنز دیے گئے ہیں:

آجر پچھلی سروس کی گریجویٹی اپنے پاس محفوظ رکھے گا اور ملازمت کے اختتام پر لیبر لائ کے مطابق اس وقت کی بنیادی تنخواہ کی بنیاد پر ملازم کو ادا کرے گا۔

پرانی گریجویٹی کی رقم ملازم کے نام پر سوشل پروٹیکشن فنڈ میں جمع کرا دی جائے۔

اسکیم کے نفاذ کے وقت پرانی گریجویٹی کی رقم براہِ راست ملازم کے بینک اکاؤنٹ میں جمع کروا دی جائے۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.