لاہور سمیت پنجاب بھر میں ایل پی جی بحران پر قابو نہ پایا جا سکا، انتظامیہ گیس کی سرکاری قیمت پر عمل درآمد کروانے میں ناکام ہو گئی۔ شہر کے مختلف علاقوں میں ایل پی جی سرکاری نرخ سے تقریباً دگنی قیمت پر فروخت ہونے لگی۔
شہریوں کے مطابق شہر میں کہیں بھی اوگرا کے مقرر کردہ نرخوں پر ایل پی جی دستیاب نہیں، جبکہ درجنوں سرکاری ادارے بھی قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں ناکام دکھائی دیتے ہیں۔
اوگرا کی جانب سے رواں ماہ کے لیے ایل پی جی کی سرکاری قیمت 294 روپے 73 پیسے فی کلو مقرر کی گئی ہے، تاہم اوپن مارکیٹ میں گیس 570 سے 610 روپے فی کلو تک فروخت کی جا رہی ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ سرکاری قیمتوں پر عمل درآمد نہ ہونے کے باعث انہیں مہنگے داموں ایل پی جی خریدنا پڑ رہی ہے۔

