• Home  
  • ڈولفن فورس میں بھرتیوں کا اعلان
- پاکستان

ڈولفن فورس میں بھرتیوں کا اعلان

اسلام آباد پولیس ڈولفن فورس میں مختلف آسامیوں کے لیے بھرتیوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق سب انسپکٹر بی ایس 14، اسسٹنٹ سب انسپکٹر بی ایس 11 اور کانسٹیبل بی ایس 07 کی مجموعی طور پر 790 آسامیوں پر اہل مرد و خواتین امیدوار بھرتی کے لیے آن لائن […]

ڈولفن فورس میں بھرتیوں کا اعلان

اسلام آباد پولیس ڈولفن فورس میں مختلف آسامیوں کے لیے بھرتیوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق سب انسپکٹر بی ایس 14، اسسٹنٹ سب انسپکٹر بی ایس 11 اور کانسٹیبل بی ایس 07 کی مجموعی طور پر 790 آسامیوں پر اہل مرد و خواتین امیدوار بھرتی کے لیے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔

تعلیمی قابلیت/ سب انسپکٹر

امیدوار کے لیے سیکنڈ گلاس یا گریڈ سی بیچلر ڈگری یا پوسٹ انٹرمیڈیٹ ایسوسی ایٹ ڈگری یا بی ایس کی چار سالہ ڈگری ایچ ای سی سے منظور شدہ درکار ہوگی۔

فزیکل اسٹینڈرڈز

مردوں کے لیے قد پانچ فٹ 7 انچ اور خواتین کا قد 5 فٹ 2 انچ ہونا چاہیے۔

چھاتی 33-34 ہو، ویژن اسٹینڈرڈ 6/6 چشمے اور چشمے کے بغیر۔

مردوں کو 1.6 کلو میٹر 7 منٹ میں دوڑ مکمل کرنا ہوگی، فی میل امیدواروں کو یہی فاصلہ 10 منٹ میں طے کرنا ہوگا۔

اسسٹنٹ سب انسپکٹر اور کانسٹیبل کے لیے مطلوبہ قابلیت اور فزیکل اسٹینڈرڈ درج ذیل ہیں۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.