وفاقی پولیس میں 790 افسران و اہلکاروں کی بھرتیوں کا اعلان کر دیا گیا۔
اسلام آباد پولیس کی ڈولفن فورس سمیت مختلف شعبوں میں سب انسپکٹر، اسسٹنٹ سب انسپکٹر اور کانسٹیبلز کی آسامیوں پر بھرتیاں کی جائیں گی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی پولیس میں مجموعی طور پر 790 آسامیوں پر اہل مرد و خواتین امیدواروں سے آن لائن درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں۔
اعلان کے مطابق 2 سب انسپکٹرز، 38 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز (اے ایس آئی) جبکہ 750 کانسٹیبلز کی آسامیوں پر بھرتیاں کی جائیں گی۔
ملک بھر سے اہل امیدوار 15 نومبر سے قبل آن لائن درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں۔

