• Home  
  • ٹرائی سیریز،پاکستان اور سری لنکا کا فائنل، ٹریفک ایڈوائزری پلان بھی جاری
- کھیل

ٹرائی سیریز،پاکستان اور سری لنکا کا فائنل، ٹریفک ایڈوائزری پلان بھی جاری

 پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹرائی سیریز کے فائنل کے موقع پر قذافی اسٹیڈیم اور اطراف میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور شائقین کرکٹ کو سہولت فراہم کرنے کے لیے جامع ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری کر دیا گیا۔ چیف ٹریفک آفیسر لاہور عبدالرحیم شیرازی کے مطابق ٹریفک انتظامات کے لیے 2 ایس ایس […]

ٹرائی سیریز،پاکستان اور سری لنکا کا فائنل، ٹریفک ایڈوائزری پلان بھی جاری

 پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹرائی سیریز کے فائنل کے موقع پر قذافی اسٹیڈیم اور اطراف میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور شائقین کرکٹ کو سہولت فراہم کرنے کے لیے جامع ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری کر دیا گیا۔

چیف ٹریفک آفیسر لاہور عبدالرحیم شیرازی کے مطابق ٹریفک انتظامات کے لیے 2 ایس ایس پیز، 7 ڈی ایس پیز اور 90 انسپکٹرز فرائض سرانجام دیں گے، جبکہ ٹیموں کے روٹس اور متبادل راستوں پر ایک ہزار سے زائد ٹریفک وارڈنز تعینات کیے گئے ہیں۔

سی ٹی او کے مطابق رانگ پارکنگ کی روک تھام اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے 10 فورک لفٹرز اور 7 بریک ڈاؤن گاڑیاں بھی تعینات کی گئی ہیں۔ شائقین کرکٹ کی سہولت اور اسٹیڈیم تک آسان رسائی کے لیے 4 پارکنگ اسٹینڈز مختص کیے گئے ہیں۔

عبدالرحیم شیرازی نے بتایا کہ مال روڈ، کینال روڈ، جیل روڈ اور مین بلیوارڈ روڈ گلبرگ ٹریفک کے لیے کھلی رہیں گی۔ میچ کے دوران کسی بھی سڑک کو مستقل طور پر ٹریفک کے لیے بند نہیں رکھا جائے گا، تاہم ٹیموں کی آمدورفت کے دوران چند لمحوں کے لیے راستے بند کیے جائیں گے اور ٹیموں کے گزرنے کے فوراً بعد ڈائیورشن کھول دی جائیں گی۔

سی ٹی او کے مطابق مال روڈ، جیل روڈ اور کینال روڈ سے آنے والے شائقین گورنمنٹ کالج فار بوائز میں گاڑیاں پارک کر سکیں گے، جبکہ ٹھوکر نیاز بیگ، جوہر ٹاؤن اور کاہنہ کی جانب سے آنے والے شہریوں کے لیے سینٹر پوائنٹ کالج میں پارکنگ مختص کی گئی ہے۔ کینٹ اور ڈیفنس سے آنے والے شائقین سن فورٹ ہوٹل میں گاڑیاں پارک کر سکیں گے۔

شہریوں کو ٹریفک کی تازہ صورتحال سے آگاہ رکھنے کے لیے راستہ ایف ایم 88.6 کے ذریعے معلومات فراہم کی جائیں گی۔ کسی بھی رہنمائی یا مدد کے لیے شہری ہیلپ لائن 15 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

چیف ٹریفک آفیسر نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ ٹیموں کی نقل و حرکت کے دوران قذافی اسٹیڈیم کی جانب غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور پارکنگ و اسٹیڈیم میں داخلے کے لیے ٹریفک اہلکاروں کی ہدایات پر عمل کریں۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.