ملک میں آٹےکے20 کلو تھیلے کی زیادہ سے زیادہ قیمت 3540 روپے سے کم نہ ہوسکی ۔
کراچی کے شہری بدستور ملک میں سب سے زیادہ مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں، شہر قائد میں 20 کلو آٹے کے تھیلےکی قیمت 3540 روپے تک برقرار ہے۔
وفاقی ادارہ شماریات کی تازہ رپورٹ میں تفصیلات سامنےآگئیں ، جن کے مطابق حیدرآباد میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3400 روپے تک ہے، اسلام آباد میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3333 روپے 33 پیسے تک ہوگیا، راولپنڈی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3306 روپے 66 پیسے تک ہے، لاڑکانہ میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3300 روپے تک ہوگیا، پشاور میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3300 روپے تک ہے، بنوں میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3200 روپے تک ہے۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق کوئٹہ میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3200 روپے تک ہوگیا، خضدار میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3200 روپے تک ہے، سکھر میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3160 روپے تک ہے۔ اس کے علاوہ لاہور میں 20 کلو آٹا3133 روپے 33 پیسے تک ہوگیا، سیالکوٹ میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3133 روپے تک ہے، گوجرانوالہ میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3000 روپے تک ہے۔ فیصل آباد میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3000 روپے تک ہوگیا ۔
ادارہ شماریات کے مطابق بہاولپور میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 2946 روپے 66 پیسے تک ہے۔ ملتان میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 2933 روپے 33 پیسے تک ہے۔ سرگودھا میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 2933 روپے تک ہے۔

