• Home  
  • وزیراعظم شہباز شریف کا آئی کیو نیوٹن کے قریب، حذیفہ رحمان کے دعوے نے نئی بحث چھیڑ دی
- پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کا آئی کیو نیوٹن کے قریب، حذیفہ رحمان کے دعوے نے نئی بحث چھیڑ دی

اسلام آباد : معاونِ خصوصی حذیفہ رحمان نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کا آئی کیو مشہور سائنسدان سر آئزک نیوٹن کے قریب ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے معاونِ خصوصی حذیفہ رحمان کے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ‘آف دی ریکارڈ’ میں دیے گئے بیان نے سوشل میڈیا پر […]

وزیراعظم شہباز شریف کا آئی کیو نیوٹن کے قریب، حذیفہ رحمان کے دعوے نے نئی بحث چھیڑ دی

اسلام آباد : معاونِ خصوصی حذیفہ رحمان نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کا آئی کیو مشہور سائنسدان سر آئزک نیوٹن کے قریب ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے معاونِ خصوصی حذیفہ رحمان کے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ‘آف دی ریکارڈ’ میں دیے گئے بیان نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھیڑ دی۔

حذیفہ رحمان نے دعویٰ کیا وزیراعظم شہباز شریف کا آئی کیو (IQ) لیول مشہور سائنسدان سر آئزک نیوٹن کے قریب تر ہے۔

معاونِ خصوصی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا “میں اکثر وزیراعظم کو کہتا ہوں کہ آپ کا آئی کیو نیوٹن کے قریب ہے۔

انہوں نے مزاحیہ انداز میں مزید کہا کہ “میرے خیال سے میں کابینہ میں قائم رہوں گا کیونکہ میرا آئی کیو وزیراعظم کے آئی کیو کےقریب قریب ہے۔”

ان کا کہنا تھا کہ نے بتایا کہ وزیراعظم صبح 6 بجے سے رات 10 بجے تک کام کرتے ہیں اور وہ کرپشن یا نالائقی کو بالکل برداشت نہیں کرتے۔

معاونِ خصوصی نے دعویٰ کیا “اگر شہباز شریف کا بس چلے تو وہ موجودہ کابینہ کے 55 وزراء میں سے 52 یا 53 وزراء کو فوراً فارغ کر دیں۔”

حذیفہ رحمان نے کہا اگر وفاقی یا صوبائی کابینہ کے کسی رکن کو کوئی مسئلہ ہے تو اس کے لیے کابینہ کا اپنا فورم موجود ہے، جہاں ہر ہفتے وزیراعظم کی زیرِ صدارت باقاعدگی سے اجلاس ہوتا ہے۔

سلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کے معاونِ خصوصی حذیفہ رحمان نے نجی ٹی وی پروگرام ‘آف دی ریکارڈ’ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وفاقی یا صوبائی کابینہ کے کسی رکن کو کوئی مسئلہ ہے تو اس کے لیے کابینہ کا اپنا فورم موجود ہے، جہاں ہر ہفتے وزیراعظم کی زیرِ صدارت باقاعدگی سے اجلاس ہوتا ہے۔

وفاقی وزیر قیصر شیخ کے بیانات پر بات کرتے ہوئے حذیفہ رحمان نے کہا کہ قیصر شیخ کی پہلے بحری امور (میری ٹائم) کی وزارت تبدیل کر کے نجکاری کی وزارت دی گئی، اور وہاں ان کی کارکردگی سے متعلق باتیں کابینہ کے علم میں ہیں، قیصر شیخ سپر سینئر ہیں اور 70 سال سے زائد عمر میں ایسے گلے شکوے چلتے رہتے ہیں، جیسے بانی پی ٹی آئی کی عمر بھی 70 سال سے اوپر ہے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ چوہدری سالک کا تعلق اتحادی جماعت سے ہے اور وہ ایک انتہائی ایماندار شخص ہیں، اتحادیوں کا مختلف امور پر تنقید یا ناراضی ظاہر کرنا ایک فطری عمل ہے، اس کا مطلب یہ ہرگز نہیں کہ حکومت کے اندر سے تنقید ہو رہی ہے۔

حذیفہ رحمان نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی پالیسیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے صوبے میں میرٹ کو سختی سے یقینی بنایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی مائنڈ سیٹ ہوتا ہے کہ اپنا ڈی سی یا تحصیلدار لگوایا جائے، مگر مریم نواز نے اپنے ایم این اے یا ایم پی اے کے کہنے پر بھی کسی تحصیلدار کو تبدیل نہیں کیا اور صرف میرٹ پر تعیناتیاں کی ہیں۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.