• Home  
  • ’جھوٹے الزام نہیں سنوں گی‘ مریم نواز کا چوہدری سالک کو ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا اعلان
- پاکستان

’جھوٹے الزام نہیں سنوں گی‘ مریم نواز کا چوہدری سالک کو ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا اعلان

لاہور(3 نومبر 2026): وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کے حالیہ انٹرویو پر شدید ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر چوہدری سالک نے نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں پنجاب حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے […]

لاہور(3 نومبر 2026): وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کے حالیہ انٹرویو پر شدید ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر چوہدری سالک نے نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں پنجاب حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ پنجاب میں کرپشن کی الماریاں بھر رہی ہوں گی، اور یہ بھی کہا تھا کہ اب تک کی سب سے بہترین حکومت چوہدری پرویز الٰہی کی تھی۔

چوہدری سالک کے ان دعوؤں پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ اگر چوہدری سالک کے پاس کرپشن کے کوئی ثبوت ہیں تو وہ انہیں منظرِ عام پر لائیں، صرف ہوائی الزامات نہ لگائیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک وفاقی وزیر کو اس طرح کی ذمہ دارانہ پوزیشن پر بیٹھ کر بے بنیاد باتیں زیب نہیں دیتیں۔

انہوں نے واضح کیا ہے کہ وہ حکومت پر لگائے جانے والے جھوٹے الزامات ہرگز برداشت نہیں کریں گی اور بے بنیاد باتیں کرنے والوں کو عدالت میں گھسیٹیں گے۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ چوہدری سالک کو اصل تکلیف اس بات کی ہے کہ ان کی حکومت نے گجرات کے ڈپٹی کمشنر کو تبدیل کیا ہے۔ انہوں نے اپنے دورۂ گجرات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جب وہ وہاں گئیں تو سڑکوں پر اتنا پانی کھڑا تھا کہ ان کی لینڈ کروزر گاڑی تک ڈوب گئی۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جو بھی شخص سفارش کی بنیاد پر عہدوں پر آتا ہے وہ ملک اور عوام کا بیڑہ غرق کرتا ہے۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.