(30 اکتوبر 2026): نجی شعبے کے تحت قراقرم ایکسپریس کا افتتاح کر دیا گیا، ٹرین پہلے دن آدھے گھنٹے کی تاخیر سے کراچی کینٹ سے روانہ کر دی گئی۔
قراقرم ایکسپریس نئی ری فرنشڈ بوگیوں کے ساتھ چلائی گئی ہے، اس میں ایک اضافی اے سی سلیپر بوگی بھی شامل ہے۔
افتتاحی تقریب میں مسافروں نے احتجاج کیا، اے سی بزنس کلاس کی بوسیدہ بوگی لگانے پر شکایت کی۔
افتتاح کے پہلے دن مسافروں کا احتجاج اور انجن کی عدم دستیابی پر ٹرین آدھا گھنٹہ تاخیر سے روانہ کی گئی۔ محکمہ ریلوے کی نئی بوگی تکنیکی خرابی کے باعث ٹرین میں نہیں لگائی گئی۔
مسافروں نے مطالبہ کیا کہ پیسے لیے ہیں تو بوگی بھی درست حالت میں لگائی جائے۔

