• Home  
  • گورنر راج اور ایمرجنسی ختم کرانے کیلیے پی ٹی آئی کا بڑا فیصلہ
- پاکستان

گورنر راج اور ایمرجنسی ختم کرانے کیلیے پی ٹی آئی کا بڑا فیصلہ

پشاور (30 اکتوبر 2026) پاکستان تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا میں نافذ گورنر راج اور ایمرجنسی ختم کرانے کے لیے بڑا فیصلہ کر لیا ہے۔ نیوز کے نمائندے ظفر اقبال کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا میں نافذ گورنر راج اور ایمرجنسی کے خاتمے کے لیے بڑا فیصلہ کر لیا ہے اور صوبائی […]

گورنر راج اور ایمرجنسی ختم کرانے کیلیے پی ٹی آئی کا بڑا فیصلہ

پشاور (30 اکتوبر 2026) پاکستان تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا میں نافذ گورنر راج اور ایمرجنسی ختم کرانے کے لیے بڑا فیصلہ کر لیا ہے۔

نیوز کے نمائندے ظفر اقبال کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا میں نافذ گورنر راج اور ایمرجنسی کے خاتمے کے لیے بڑا فیصلہ کر لیا ہے اور صوبائی پارلیمانی پارٹی اس حوالے سے 6 رکنی مذاکراتی کمیٹی قائم کرنے جا رہی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ مذاکراتی کمیٹی کے قیام کا فیصلہ گزشتہ رات ہونے والے پی ٹی آئی کے صوبائی پارلیمانی اجلاس میں کیا گیا، جس میں 46 ارکان نے شرکت کی جب کہ پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر بھی اجلاس میں خصوصی طور پر شریک ہوئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکراتی کمیٹی جس میں بیرسٹر گوہر، علی امین گنڈاپور اور نور الحق قادری شامل ہوں گے، وہ صوبے میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے خاتمے کے لیے مذاکرات کرے گی۔ اس کمیٹی میں کے پی اسمبلی کے تین ارکان کو بھی شامل کیا جائے گا۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ سابق وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے باضابطہ اعلان کے بغیر مذاکرات کا حصہ بننے سے معذرت کر لی اور کہا کہ حکومت باضابطہ اعلامیے کے بغیر کس حیثیت سے مجھے قبول کرے گی۔

اس موقع پر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر 48 گھنٹوں میں مذاکراتی کمیٹی کے باضابطہ اعلان کی یقین دہانی کرائی۔

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان، ان کی تینوں بہنوں اور معطل وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کی رہائی وفاقی پارلیمانی کمیٹی کی ذمہ داری قرار دیا گیا۔

 

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.