• Home  
  • کراچی میں موسم کی تبدیلی، انفلوئنزا وائرس شدت اختیار کر گیا
- صحت

کراچی میں موسم کی تبدیلی، انفلوئنزا وائرس شدت اختیار کر گیا

کراچی: شہر بھر کے اسپتالوں میں انفلوائنز اشدت اختیار کر گیا، روزانہ 80 سے زائد انفلوئنزا کے کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں موسمی تبدیلی اور آلودگی کے باعث انفلوئنزا کی وبائی صورتحال، اسپتالوں میں مریضوں کا غیر معمولی ہجوم کراچی میں موسمی تبدیلی، گرد و غبار اور بڑھتی ہوئی فضائی […]

کراچی میں موسم کی تبدیلی، انفلوئنزا وائرس شدت اختیار کر گیا

کراچی: شہر بھر کے اسپتالوں میں انفلوائنز اشدت اختیار کر گیا، روزانہ 80 سے زائد انفلوئنزا کے کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں موسمی تبدیلی اور آلودگی کے باعث انفلوئنزا کی وبائی صورتحال، اسپتالوں میں مریضوں کا غیر معمولی ہجوم

کراچی میں موسمی تبدیلی، گرد و غبار اور بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی کے باعث انفلوئنزا (نزلہ و زکام) کی بیماری نے شدت اختیار کر لی ہے، جس کے نتیجے میں شہر بھر کے سرکاری و نجی اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

ڈاکٹروں اور اسپتال حکام نے بتایا کہ اس سال انفلوئنزا سیزن معمول سے پہلے شروع ہو گیا ہے۔ عام طور پر یہ بیماری دسمبر اور جنوری میں عروج پر ہوتی ہے، تاہم اس بار گزشتہ ایک سے دو ماہ کے دوران ہی کیسز میں تیزی سے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

انچارج جناح اسپتال کا کہنا ہے کہ روزانہ 80 سے زائد انفلوئنزا کے کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں اور مریضوں کی مجموعی تعداد دگنی ہو چکی ہے۔

سول اسپتال حکام کے مطابق روزانہ 50 سے زائد متاثرہ افراد علاج کے لیے پہنچ رہے ہیں۔

معروف ماہرِ امراضِ چشم و صحت ڈاکٹر فیصل محمود کا کہنا ہے کہ کراچی میں انفلوئنزا کا پھیلاؤ توقع سے زیادہ تیز ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ چند ماہ میں تقریباً 200 کیسز کی باقاعدہ تصدیق ہوئی ہے، تاہم چونکہ اکثر مریض ٹیسٹ نہیں کرواتے، اس لیے حقیقی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے۔

ڈاکٹر عرفان صدیقی نے متنبہ کیا ہے کہ یہ بیماری انتہائی متعدی ہے اور گھر میں کسی ایک فرد کے متاثر ہونے کی صورت میں پورا خاندان اس کی لپیٹ میں آ جاتا ہے۔

طبی ماہرین نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے، خاص طور پر گرد و غبار اور آلودگی سے بچنے کے لیے ماسک کے استعمال، صفائی ستھرائی کا خیال رکھنے اور متاثرہ افراد سے مناسب فاصلہ قائم رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.