• Home  
  • بجلی چوری اور بل ادا نہ کرنے والوں کے کنکشن کاٹنے سے متعلق بڑا فیصلہ
- پاکستان

بجلی چوری اور بل ادا نہ کرنے والوں کے کنکشن کاٹنے سے متعلق بڑا فیصلہ

پشاور: بجلی چوری اور بل ادا نہ کرنے والوں کے کنکشن کاٹنے سے متعلق بڑا فیصلہ کرلیا گیا ، بقایا جات پر ٹرانسفارمرز کی بجلی منقطع کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) کے چیف اختر حمید خان نے صوبے بھر میں بجلی چوری کے خاتمے اور واجب الادا بلوں کی […]

بجلی چوری اور بل ادا نہ کرنے والوں کے کنکشن کاٹنے سے متعلق بڑا فیصلہ

پشاور: بجلی چوری اور بل ادا نہ کرنے والوں کے کنکشن کاٹنے سے متعلق بڑا فیصلہ کرلیا گیا ، بقایا جات پر ٹرانسفارمرز کی بجلی منقطع کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) کے چیف اختر حمید خان نے صوبے بھر میں بجلی چوری کے خاتمے اور واجب الادا بلوں کی وصولی کے لیے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے ہائی لاس ٹرانسفارمرز کی بجلی منقطع کرنے کی سخت ہدایات جاری کر دی۔

پیسکو حکام نے کہا کہ جن ٹرانسفارمرز سے بجلی چوری زیادہ ہو رہی ہے یا جن کے صارفین طویل عرصے سے بل ادا نہیں کر رہے، ان کنکشنز کو بلا تفریق کاٹا جا رہا ہے۔

اس سلسلے میں مختلف سرکلز میں بڑی کارروائیاں عمل میں لائی گئی ہیں: پشاور سرکل میں 1 کروڑ 20 لاکھ روپے کے بقایا جات عدم ادائیگی پر 4 ہائی لاس ٹرانسفارمرز منقطع کر دیے گئے۔

اسی طرح ڈی آئی خان سرکل میں 2 کروڑ 10 لاکھ روپے سے زائد کے واجبات پر 11 ٹرانسفارمرز کو بند کر دیا گیا۔

دیگر اضلاع شانگلہ، تیمرگرہ اور دیر کے مختلف علاقوں میں بھی زبردست لائن لاسز کا باعث بننے والے متعدد ٹرانسفارمرز کی بجلی کاٹ دی گئی ہے۔

پیسکو چیف اختر حمید خان نے کہا ہے کہ ہائی لاس ٹرانسفارمرز کا براہِ راست اثر پورے فیڈر کے نظام پر پڑتا ہے جس کی وجہ سے پیدا ہونے والا نقصان لوڈشیڈنگ میں اضافے کا باعث بنتا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ایسے تمام ٹرانسفارمرز کی بجلی کاٹنے سے کمپنی کے مالی و فنی نقصان میں نمایاں کمی آئے گی جبکہ ڈسپلن قائم ہونے سے بالآخر عام صارفین کے لیے لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں بھی کمی ممکن ہو سکے گی۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.