لاہور (30 اکتوبر 2026): ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 12 کے فریم ورک کو حتمی شکل دیتے ہوئے ریٹیشنز کی آخری تاریخ 13 جنوری مقرر کر دی گئی ہے۔
نیوز کے مطابق ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 12 کی تیاریوں کے سلسلے میں آپریشنز ورکشاپ سی ای او پی ایس ایل سلمان نصیر کی زیر صدارت ہوئی، جس میں ٹورنامنٹ کے فریم ورک کو حتمی شکل دی گئی۔
ورکشاپ میں ریٹینشنز کی آخری تاریخ 13 جنوری مقرر کی گئی، جو نیشنل ٹی 20 کپ کے شیڈول کو مدنظر رکھتے ہوئے مقرر کی گئی۔ اس موقع پر فرنچائزز نے ریٹینشنز قوانین، پلیئر آکشن کی شرائط اور ٹیموں کے اسکواڈز سائز پر مکمل اتفاق کرتے ہوئے منظوری دی۔
ورکشاپ میں ہر فرنچائز کی سیلری کیپ پر بھی فیصلہ کیا گیا جس میں ہر فرنچائز کی سیلری کیپ 45 کروڑ روپے یا 1.6 ملین ڈالر مقرر کی گئی۔ ڈائریکٹ سائننگ کرنے یا برقرار رکھنے پر سیلری کیپ 50.5 کروڑ روپے ہوگی۔
سیزن 12 کے لیے ہر فرنچائز زیادہ سے زیادہ 7 کھلاڑی ریٹین کر سکتی ہے۔ 7 کھلاڑی ریٹین کرنے والی فرنچائز گزشتہ سیزن کا سب سے مہنگا کھلاڑی ریلیز کرے گی۔
پلیئر آکشن میں ہر فرنچائز کو کم از کم ساڑھے 36 کروڑ روپے خرچ کرنا لازمی ہوں گے۔ ڈائریکٹ سائننگ کا عمل 23 نومبر تک جاری رہے گا جب کہ فرنچائز پچھلے 2 سیزنز نہ کھیلنے والے غیر ملکی کھلاڑی ہی سائن کر سکے گی۔
All eight #HBLPSL franchises convened at Gaddafi Stadium, Lahore on Thursday for a tournament operations workshop.
The session saw agreement on the core framework for squads, player movement and the upcoming HBL PSL 12 Player Auction
More details
https://t.co/R0CJ1sPGA8
#HBLPSL12
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) October 30, 2026
ورکشاپ کے بعد پی ایس ایل کے سی ای او سلمان نصیر کا کہنا تھا کہ آج اہم چیزوں پر بہترین انداز میں اتفاق رائے قائم ہوا۔ تمام فرنچائزز نے ورکشاپ میں مکمل تعاون کیا اور تمام 8 ٹیموں کی جانب سے متفقہ منظوری حاصل ہوئی۔
سلمان نصیر کا کہنا تھا کہ کھلاڑی ریٹین کرنےکی آخری تاریخ نیشنل ٹی 20 ٹورنامنٹ کے دوران رکھی گئی ہے، جس کا مقصد ڈومیسٹک کرکٹ کے اچھے کھلاڑیوں کو موقع فراہم کرنا ہے۔



https://t.co/R0CJ1sPGA8