• Home  
  • فلو ویکسین لگوانے والے شہریوں کے لیے الرٹ جاری
- صحت

فلو ویکسین لگوانے والے شہریوں کے لیے الرٹ جاری

فلو ویکسین لگوانے کے خواہشمند شہریوں کے لیے تشویشناک خبر سامنے آگئی ۔پنجاب کی مختلف مارکیٹوں میں ’’انفلوئنزا فلو‘‘ کی جعلی ویکسین کی سپلائی کا انکشاف ہواہے جس پر محکمہ صحت پنجاب نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) کو باقاعدہ آگاہ کر دیا ہے۔ڈریپ ذرائع کے مطابق ڈرگ اتھارٹی نے خفیہ اطلاع پر لاہور […]

ویکسین

فلو ویکسین لگوانے کے خواہشمند شہریوں کے لیے تشویشناک خبر سامنے آگئی ۔
پنجاب کی مختلف مارکیٹوں میں ’’انفلوئنزا فلو‘‘ کی جعلی ویکسین کی سپلائی کا انکشاف ہواہے جس پر محکمہ صحت پنجاب نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) کو باقاعدہ آگاہ کر دیا ہے۔
ڈریپ ذرائع کے مطابق ڈرگ اتھارٹی نے خفیہ اطلاع پر لاہور کی مارکیٹ میں کارروائی کرتے ہوئے جعلی فلو ویکسین کی بھاری مقدار قبضے میں لے لی،اس سنسنی خیز کارروائی کے دوران جعلی ویکسین بیچنے میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا جن کے خلاف ڈرگ ایکٹ 1976ء کے تحت مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ یہ جعلی فلو ویکسین معروف ملٹی نیشنل کمپنی ’’ایبٹ فارما‘‘ کے نام پر تیار کی گئی تھی، جبکہ جعلی ویکسین کے پیکٹ پر ’’ایبٹ فارما انڈیا‘‘ کا ایڈریس درج ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ جعلی ویکسین پنجاب کی دیگر مارکیٹوں میں بھی سپلائی کی جا چکی ہے، جس کے پیشِ نظر ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے جلد صوبے بھر میں جعلی فلو ویکسین سے متعلق ’’ریپڈ الرٹ‘‘ جاری کیے جانے کا امکان ہے،شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ویکسین خریدتے وقت سخت احتیاط برتیں اور صرف مستند و لائسنس یافتہ فارمیسیوں سے رجوع کریں۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.