• Home  
  • بجلی 2 روپے 56 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
- پاکستان

بجلی 2 روپے 56 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان

اسلام آباد:بجلی 2 روپے 56 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے،جس کے بعد صارفین پر 32 ارب 70 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑنے کا خدشہ ہے۔ خبر کے مطابق بجلی 2 روپے 56 پیسےفی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست پرنیپرا میں سماعت ہوئی،سماعت کے دوران سی پی پی اےحکام نے مؤقف اختیار […]

اسلام آباد:بجلی 2 روپے 56 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے،جس کے بعد صارفین پر 32 ارب 70 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑنے کا خدشہ ہے۔

خبر کے مطابق بجلی 2 روپے 56 پیسےفی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست پرنیپرا میں سماعت ہوئی،سماعت کے دوران سی پی پی اےحکام نے مؤقف اختیار کیا کہ عالمی مارکیٹ میں آرایل این جی سمیت تمام ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے،کوئلے کی قیمت بھی 15 ڈالر فی ٹن بڑھ گئی ہے۔

حکام کے مطابق آر ایل این جی سپاٹ کارگوز کی قیمت 28 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تک پہنچ چکی ہے، مہنگی بولی موصول ہونے کے باعث ایل این جی سپاٹ کارگوز کی خریداری کا عمل منسوخ کیا گیا۔

سپاٹ کارگوز کےلیے 27 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی بولی موصول ہوئی تھی،تاہم دیگر چارجز شامل کرنے کے بعد لاگت 33 ڈالر تک پہنچ رہی تھی،فیول کی لاگت بڑھنے کے باعث بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست کی گئی ہے۔

سی پی پی اے نے ستمبرکی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دائر کر رکھی ہے،درخواست منظور ہونے کی صورت میں صارفین پر 32 ارب 70 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.