• Home  
  • گورنر کے پی کا قبضہ مافیا اور تجاوزات کیخلاف دو ٹوک اعلان
- پاکستان

گورنر کے پی کا قبضہ مافیا اور تجاوزات کیخلاف دو ٹوک اعلان

(29 اکتوبر 2026): گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے قبضہ مافیا اور تجاوزات کے خلاف دو ٹوک اعلان کر دیا۔ فیصل کریم کنڈی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ جو تجاوزات پر قابض ہیں انہیں جانا پڑے گا، جہاں تک مفتی محمود مرکز کی بات ہے مشیر اطلاعات نے کل بھی کہا ہے […]

گورنر کے پی کا قبضہ مافیا اور تجاوزات کیخلاف دو ٹوک اعلان

(29 اکتوبر 2026): گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے قبضہ مافیا اور تجاوزات کے خلاف دو ٹوک اعلان کر دیا۔

فیصل کریم کنڈی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ جو تجاوزات پر قابض ہیں انہیں جانا پڑے گا، جہاں تک مفتی محمود مرکز کی بات ہے مشیر اطلاعات نے کل بھی کہا ہے کہ جن افراد نے تجاوزات پر قبضہ کر رکھا ہے وہ خالی کر دیں۔

گورنر کے پی نے کہا کہ مفتی محمود مرکز کی حیثیت پر متعلقہ انتظامیہ فیصلہ کرے گی، جو لوگ انصاف اور دین کا سبق دیتے ہوں اور خود قبضہ مافیہ بن گئے ہوں تو وہ باقی لوگوں کو کیا سبق دیں گے؟

انہوں نے مزید کہا کہ حکمران مثال ہوتے ہیں اگر عالم دین خود قبضہ مافیا ہوں اور پھر بولیں کہ چوری اور سینہ زوری، تجاوزات کے حوالے سے جو بھی چیزیں ہیں انہیں متعلقہ محکمہ شفاف طریقے سے دیکھ رہا ہے، میں کسی کی سفارش نہیں کرتا اگر میرا گھر بھی تجاوزات میں ہے تو گروایا جائے۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.