• Home  
  • وزیراعلیٰ کا اپنی چھت، اپنا گھر سکیم کی تکمیل کے اہداف مکمل کرنے کا حکم
- پاکستان

وزیراعلیٰ کا اپنی چھت، اپنا گھر سکیم کی تکمیل کے اہداف مکمل کرنے کا حکم

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا، جس میں اپنی چھت، اپنا گھر پراجیکٹ کی پیش رفت اور تکمیل کے اہداف کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اپنی چھت، اپنا گھر اسکیم کے مقررہ اہداف مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ […]

وزیراعلیٰ کا اپنی چھت، اپنا گھر سکیم کی تکمیل کے اہداف مکمل کرنے کا حکم

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا، جس میں اپنی چھت، اپنا گھر پراجیکٹ کی پیش رفت اور تکمیل کے اہداف کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اپنی چھت، اپنا گھر اسکیم کے مقررہ اہداف مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ اسکیم کے پورٹل پر 17 لاکھ سے زائد افراد اپنی انٹری کروا چکے ہیں، جبکہ 2 لاکھ 25 ہزار سے زائد قرضے جاری کیے جا چکے ہیں۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ اپنی چھت، اپنا گھر اسکیم کے تحت اب تک ایک لاکھ 28 ہزار 718 گھر مکمل ہو چکے ہیں، جبکہ ایک لاکھ 71 ہزار 597 افراد کو قرضے کی دوسری قسط بھی فراہم کردی گئی ہے۔ مزید 62 ہزار 600 گھر تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن ہیں۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ اسکیم کے تحت 22 ارب 29 کروڑ روپے کے قرضوں کی اقساط وصول ہو چکی ہیں۔ اجلاس میں اپنی چھت، اپنا گھر اسکیم کے لیے نئی درخواستیں طلب کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔

دوسری جانب اپنی چھت، محفوظ چھت اسکیم کے تحت درخواستیں وصول کرنے کا عمل مکمل ہو چکا ہے، جبکہ اس اسکیم کے تحت 532 گھروں کی تعمیر اور توسیع کا کام مکمل کرلیا گیا ہے۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.