• Home  
  • کارِ سرکار میں مداخلت کیس: ایمان مزاری اور ہادی علی کو 10، 10 سال قید کی سزا
- پاکستان

کارِ سرکار میں مداخلت کیس: ایمان مزاری اور ہادی علی کو 10، 10 سال قید کی سزا

اسلام آباد : انسداد دہشت گردی عدالت نے کارِ سرکار میں مداخلت کیس میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو دس دس سال قید کی سزا سنادی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے سری لنکن کرکٹ ٹیم کے دورے کے دوران بیریئر ہٹا کر روٹ توڑنے اور کارِ سرکار […]

کارِ سرکار میں مداخلت کیس: ایمان مزاری اور ہادی علی کو 10، 10 سال قید کی سزا

اسلام آباد : انسداد دہشت گردی عدالت نے کارِ سرکار میں مداخلت کیس میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو دس دس سال قید کی سزا سنادی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے سری لنکن کرکٹ ٹیم کے دورے کے دوران بیریئر ہٹا کر روٹ توڑنے اور کارِ سرکار میں مداخلت کرنے کے کیس میں معروف وکیل و انسانی حقوق کی رہنما ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کو 10، 10 سال قید کی سزا سنا دی۔

پراسیکیوشن نے بتایا کہ اکتوبر 2024ء میں سری لنکن کرکٹ ٹیم کے دورۂ پاکستان کے موقع پر سخت حفاظتی اور سیکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے۔

اس دوران اسلام آباد کے زیرو پوائنٹ پر ملزمان ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ نے وی آئی پی روٹ پر لگے بیریئرز ہٹا کر ٹیم کا روٹ توڑنے کی کوشش کی۔

پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ کارروائی سے روکنے پر ملزمان نے ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کے ساتھ ہاتھا پائی کی اور کارِ سرکار میں شدید مداخلت کی، جس کے بعد ملزمان کے خلاف دہشت گردی، ہنگامہ آرائی اور دیگر سنگین دفعات کے تحت تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

عدالت نے فریقین کے دلائل اور پراسیکیوشن کے ثبوت و شواہد مکمل ہونے پر فیصلہ سناتے ہوئے دونوں ملزمان کو 10، 10 سال قید کی سزا کا حکم جاری کیا۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.