• Home  
  • پاک انگلینڈ کرکٹ میچ، شہریوں کیلئے ٹریفک کا جامع پلان تشکیل
- کھیل

پاک انگلینڈ کرکٹ میچ، شہریوں کیلئے ٹریفک کا جامع پلان تشکیل

انگلینڈ اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ٹرائی سیریز کے چھٹے میچ کے لیے لاہور ٹریفک پولیس نے جامع ٹریفک پلان تشکیل دے دیا۔ شائقین کرکٹ کی سہولت، ٹریفک کی روانی اور شہریوں کو متبادل راستوں سے آگاہ رکھنے کے لیے ایک ہزار سے زائد ٹریفک وارڈنز تعینات کیے جائیں گے۔ سی ٹی […]

پاک انگلینڈ کرکٹ میچ، شہریوں کیلئے ٹریفک کا جامع پلان تشکیل

انگلینڈ اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ٹرائی سیریز کے چھٹے میچ کے لیے لاہور ٹریفک پولیس نے جامع ٹریفک پلان تشکیل دے دیا۔ شائقین کرکٹ کی سہولت، ٹریفک کی روانی اور شہریوں کو متبادل راستوں سے آگاہ رکھنے کے لیے ایک ہزار سے زائد ٹریفک وارڈنز تعینات کیے جائیں گے۔

سی ٹی او لاہور کے مطابق ٹریفک انتظامات کی نگرانی کے لیے 2 ایس ایس پیز، 7 ڈی ایس پیز اور 90 انسپکٹرز فرائض سرانجام دیں گے، جبکہ قذافی اسٹیڈیم، ٹیموں کے روٹس اور متبادل راستوں پر ایک ہزار سے زائد وارڈنز تعینات ہوں گے۔ رانگ پارکنگ کے خاتمے کے لیے 10 فورک لفٹرز اور 7 بریک ڈاؤنز بھی تعینات کیے گئے ہیں۔

سی ٹی او لاہور کا کہنا ہے کہ شائقین کرکٹ کی سہولت اور اسٹیڈیم تک آسان رسائی کے لیے 4 پارکنگ اسٹینڈز مختص کیے گئے ہیں۔ مال روڈ، کینال روڈ، جیل روڈ اور مین بلیوارڈ روڈ گلبرگ ٹریفک کے لیے کھلی رہیں گی، جبکہ میچ کے دوران کسی بھی سڑک کو مستقل طور پر بند نہیں کیا جائے گا۔

ٹیموں کی آمدورفت کے دوران سڑکوں کو چند لمحوں کے لیے بند کیا جائے گا اور ٹیموں کی موومنٹ گزرتے ہی تمام ڈائیورشنز ٹریفک کے لیے کھول دی جائیں گی۔

ٹریفک پولیس کے مطابق مال روڈ اور فیروز پور روڈ سے آنے والے شائقین فیروز پور روڈ کے راستے گورنمنٹ کالج فار بوائز میں گاڑیاں پارک کر سکیں گے۔ ٹھوکر نیاز بیگ اور کاہنہ کی جانب سے آنے والے شائقین کلمہ چوک اور سینٹر پوائنٹ کے راستے گورنمنٹ کالج فار بوائز میں پارکنگ کریں گے، جبکہ کینٹ اور ڈیفنس سے آنے والے شائقین کے لیے سی بی ڈی، سن فورٹ ہوٹل اور لبرٹی مارکیٹ میں پارکنگ کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

شہریوں کو ٹریفک کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ رکھنے کے لیے راستہ ایپ اور راستہ ایف ایم 88.6 کے ذریعے معلومات فراہم کی جائیں گی۔ ٹریفک پولیس نے شہریوں اور شائقین کرکٹ کو ہدایت کی ہے کہ وہ سفر سے پہلے ٹریفک اپ ڈیٹس حاصل کریں اور مقررہ پارکنگ مقامات استعمال کریں۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.