• Home  
  • لاہور : داخلی و خارجی راستوں پر سخت چیکنگ، 69 ملزمان گرفتار
- پاکستان

لاہور : داخلی و خارجی راستوں پر سخت چیکنگ، 69 ملزمان گرفتار

لاہور کے داخلی و خارجی راستوں پر پولیس کی سخت چیکنگ جاری ہے، موبائلز اسکواڈ نے 48 گھنٹوں کے دوران مختلف جرائم میں ملوث 69 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ایس پی موبائلز بلال احمد کے مطابق کارروائیوں کے دوران 16 اشتہاری ملزمان، 7 عدالتی مفروران اور 8 عادی مجرمان کو گرفتار کیا گیا، جبکہ […]

لاہور : داخلی و خارجی راستوں پر سخت چیکنگ، 69 ملزمان گرفتار

لاہور کے داخلی و خارجی راستوں پر پولیس کی سخت چیکنگ جاری ہے، موبائلز اسکواڈ نے 48 گھنٹوں کے دوران مختلف جرائم میں ملوث 69 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ایس پی موبائلز بلال احمد کے مطابق کارروائیوں کے دوران 16 اشتہاری ملزمان، 7 عدالتی مفروران اور 8 عادی مجرمان کو گرفتار کیا گیا، جبکہ ناکہ بندی کے دوران 3 ریکارڈ یافتہ ملزمان کو بھی حراست میں لیا گیا۔

ترجمان کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے ای پولیس ایپ کی مدد حاصل کی گئی، جبکہ شناخت چھپانے اور مشکوک حرکات میں ملوث مزید 35 افراد کو بھی گرفتار کیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی کے دوران ای پولیس ایپ کے ذریعے 33 ہزار 751 سے زائد افراد کا ریکارڈ چیک کیا گیا، جبکہ 2 ہزار 772 گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی بھی جانچ پڑتال کی گئی

پولیس کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کی روک تھام اور شہریوں کے تحفظ کے لیے چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.